باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Daily IMrozeDaily IMrozeDaily IMroze
Notification Show More
Aa
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • بزنس
  • کالم و اداریہ
  • پی ڈی ایف PDF
  • رابطہ
Reading: پاکستان نے مالدیپ میں تاریخ رقم کر دی، ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا
Share
Daily IMrozeDaily IMroze
Aa
Search
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • بزنس
  • کالم و اداریہ
  • پی ڈی ایف PDF
  • رابطہ
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Daily IMroze > Blog > کھیل > پاکستان نے مالدیپ میں تاریخ رقم کر دی، ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا
کھیل

پاکستان نے مالدیپ میں تاریخ رقم کر دی، ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

News Desk
Last updated: 2026/06/10 at 6:49 شام
News Desk 2 مہینے ago
Share
SHARE

مالے : پاکستان نے 74 سال بعد بین الاقوامی فٹبال میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں افغانستان کو 2-0 سے شکست دے کر قومی ٹیم نے پہلی مرتبہ کسی اسٹینڈ اَلون بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں فتح حاصل کی مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان کی جانب سے شایق دوست اور ہارون حمید نے گول اسکور کیے۔ شایق دوست نے پہلے ہاف میں شاندار اوور ہیڈ کک کے ذریعے پاکستان کو برتری دلائی جبکہ ہارون حمید نے اضافی وقت کے آخری لمحات میں انفرادی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا گول کر کے فتح پر مہر ثبت کر دی قومی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی اور ٹائٹل جیت کر پاکستانی فٹبال کی تاریخ کا نیا باب رقم کر دیا۔ پاکستان کی اس سے قبل آخری بین الاقوامی ٹورنامنٹ کامیابی 1952ء کے ایشین کواڈرینگولر فٹبال ٹورنامنٹ میں تھی، جہاں قومی ٹیم نے بھارت کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹرافی جیتی تھی فائنل میں افغانستان نے جارحانہ آغاز کیا تاہم پاکستان نے جلد ہی کھیل پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ 24ویں منٹ میں اوٹس خان کی جانب سے بنائے گئے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شایق دوست نے دیدہ زیب اوور ہیڈ کک کے ذریعے گیند جال کی نذر کر دی۔ افغانستان نے برابری کی بھرپور کوشش کی لیکن پاکستانی دفاع اور گول کیپر ثاقب حنیف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کو کامیابی سے روکے رکھا دوسرے ہاف میں پاکستان نے کئی خطرناک حملے کیے جبکہ عادل نبی کی کوشش کراس بار سے ٹکرا گئی۔ میچ کے اختتامی لمحات میں متبادل کھلاڑی ہارون حمید نے افغان دفاع کو چکمہ دے کر شاندار گول اسکور کیا اور قومی ٹیم کی تاریخی فتح یقینی بنا دی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے تاریخی کامیابی پر قوم، کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے دورِ صدارت کا سب سے یادگار لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین قومی ٹیم کی تاریخی کامیابیوں کے بعد مردوں کی قومی ٹیم نے بھی نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ ان کے بقول یہ فتح پاکستانی فٹبال کے روشن مستقبل کی بنیاد ثابت ہوگی اور دنیا کو یہ پیغام دیتی ہے کہ پاکستان فٹبال میں بے پناہ صلاحیت، عزم اور عالمی سطح پر کامیابی حاصل کرنے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے
محسن گیلانی نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ قومی ٹیم کو مزید وسائل اور سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ مستقبل میں بھی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتی رہے۔ یہ تاریخی کامیابی پاکستانی فٹبال کے لیے ایک نئے دور کا آغاز سمجھی جا رہی ہے اور شائقین کو مستقبل میں مزید کامیابیوں کی امید دلا رہی ہے

You Might Also Like

پاکستانی ایم ایم اے ٹیم ایشین GAMMA چیمپئن شپ 2026 کے لیے روانہ قومی ایتھلیٹس کوالالمپور میں یوتھ اور سینئر کیٹیگریز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

20 سال بعد جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم دوطرفہ سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی ایف آئی ایچ سے منظور شدہ چار ٹیسٹ میچز 30 جولائی سے 7 اگست تک اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے

پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ 2026 کے شیڈول اور سکواڈز کا اعلان کر دیا شاداب شاہین صائم اور صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر ٹورنامنٹ 11 سے 18 اگست تک ملتان میں ہوگا

پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم عمان ٹیسٹ سیریز کے لیے مسقط روانہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز 29 جولائی سے 4 اگست تک کھیلی جائے گی

پاکستان جنوبی کوریا ہاکی ٹیسٹ سیریز کا شیڈول اور آفیشلز کا اعلان چار میچوں پر مشتمل سیریز 30 جولائی سے 7 اگست تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

News Desk جون 10, 2026 جون 10, 2026
Share This Article
Facebook Twitter Email Print
Previous Article ایکسپریس وے پر کھجٹ کے مقام پر سیاحوں کی وین خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی
Next Article ڈیلی امروز اسلام آباد مورخہ 11 جون 2026
Leave a comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

- اشتہارات-
Ad imageAd image

!ہمیں فالو کریں

ہمیں سوشل میڈیا پر تلاش کریں۔
Facebook Like
Twitter Follow
Youtube Subscribe
Telegram Follow
- اشتہارات-
Ad imageAd image

Recent Posts

  • روزنامہ امروز اسلام آباد مورخہ 28 جولائی 202
  • پاکستانی ایم ایم اے ٹیم ایشین GAMMA چیمپئن شپ 2026 کے لیے روانہ قومی ایتھلیٹس کوالالمپور میں یوتھ اور سینئر کیٹیگریز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
  • 20 سال بعد جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم دوطرفہ سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی ایف آئی ایچ سے منظور شدہ چار ٹیسٹ میچز 30 جولائی سے 7 اگست تک اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: 13 میں سے 10 حلقوں کے نتائج مکمل، ن لیگ 7 نشستوں کے ساتھ آگے ن لیگ کے 7 اور پیپلزپارٹی کے 3 امیدوار کامیاب 3 حلقوں کے نتائج کا انتظار
  • پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ 2026 کے شیڈول اور سکواڈز کا اعلان کر دیا شاداب شاہین صائم اور صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر ٹورنامنٹ 11 سے 18 اگست تک ملتان میں ہوگا

Recent Comments

دکھانے کے لئے کوئی تبصرہ نہیں۔
about us

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔

ہمیں سوشل میڈیا پر تلاش کریں
© Daily IMROZE. Media Hut Design Company. All Rights Reserved.
ہمارے ساتھ شامل ہوں!

ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں اور کبھی بھی تازہ ترین خبروں، پوڈکاسٹس وغیرہ سے محروم نہ ہوں۔

صفر سپیم، کسی بھی وقت ان سبسکرائب کریں۔
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?