مری: ایکسپریس وے پر کھجٹ کے مقام پر سیاحوں کی وین خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 10 سیاح جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ڈپٹی کمشنر مری کے مطابق حادثہ گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب وین بے قابو ہو کر سڑک کنارے حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی تصادم کے فوراً بعد گاڑی کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ وین کا سلائیڈنگ دروازہ بھی لاک ہو گیا جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر قریبی اسپتالوں اور پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے انتظامیہ کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت اور لواحقین سے رابطے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے



