باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Daily IMrozeDaily IMrozeDaily IMroze
Notification Show More
Aa
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • بزنس
  • کالم و اداریہ
  • پی ڈی ایف PDF
  • رابطہ
Reading: آزاد کشمیر انتخابات 2026 میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں آج پولنگ 14 لاکھ سے زائد ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے 296 امیدوار میدان میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
Share
Daily IMrozeDaily IMroze
Aa
Search
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • بزنس
  • کالم و اداریہ
  • پی ڈی ایف PDF
  • رابطہ
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Daily IMroze > Blog > صفحہ اوّل > آزاد کشمیر انتخابات 2026 میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں آج پولنگ 14 لاکھ سے زائد ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے 296 امیدوار میدان میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
صفحہ اوّل

آزاد کشمیر انتخابات 2026 میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں آج پولنگ 14 لاکھ سے زائد ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے 296 امیدوار میدان میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

News Desk
Last updated: 2026/07/27 at 3:08 صبح
News Desk 2 گھنٹے ago
Share
SHARE

میرپور (پی پی اے) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے پہلے مرحلے کا آغاز آج (پیر) سے ہو رہا ہے میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے 13 انتخابی حلقوں میں ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عمل کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، انتخابی عملے کو پولنگ کا سامان فراہم کر دیا گیا ہے جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں مجموعی طور پر 14 لاکھ ایک ہزار 439 رجسٹرڈ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں 7 لاکھ 25 ہزار 118 مرد اور 6 لاکھ 75 ہزار 628 خواتین ووٹرز شامل ہیں انتخابی عمل کے لیے ڈویژن بھر میں 2 ہزار 454 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ ضلع میرپور کے 4 حلقوں میں 597 ضلع کوٹلی کے 6 حلقوں میں ایک ہزار 107 جبکہ ضلع بھمبر کے 3 حلقوں میں 608 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں انتخابی میدان میں پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان مسلم لیگ (ن) استحکام پاکستان پارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ مجموعی طور پر 296 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے خبردار کیا ہے کہ ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے یا انتخابی ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر خوشحال خان کا کہنا ہے کہ پرامن شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ریاستی ادارے مکمل طور پر تیار ہیں اور امن و امان خراب کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کے آغاز کے ساتھ ہی عوامی فیصلے کا عمل شروع ہو گیا ہے، جبکہ تمام نظریں ووٹنگ کے تناسب اور ابتدائی نتائج پر مرکوز ہیں

You Might Also Like

جدہ قونصل خانے میں فرینہ ارشد نئی ڈپٹی قونصل جنرل مقرر سعدیہ وقار النساء کی تعیناتی مکمل پاکستان واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت 

وزیراعظم کا سعودی عرب سے یکجہتی حوثی حملوں کی شدید مذمت شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ بحیرۂ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ اور علاقائی امن کے لیے مکمل تعاون کا اعادہ

ایرانی صدر کل ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

قدیم شاہراہ ِریشم کے ساتھ ساتھ، شی جن پھنگ وسطی ایشیا کے ساتھ نئے تعلقات استوار کر رہے ہیں

بکھرتی ریت میں طاقت کے کھیل: بعد از اسد مشرقِ وسطیٰ میں جغرافیائی سیاست کی نئی ترتیب

News Desk جولائی 27, 2026 جولائی 27, 2026
Share This Article
Facebook Twitter Email Print
Previous Article پاکستان اور بنگلہ دیش سیمی فائنل میں  پہنچ گئے کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ پاکستان کی مسلسل چوتھی کامیابی سری لنکا اور بنگلہ دیش کی فتوحات
Next Article روزنامہ امروز اسلام آباد مورخہ 27 جولائی 2026
Leave a comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

- اشتہارات-
Ad imageAd image

!ہمیں فالو کریں

ہمیں سوشل میڈیا پر تلاش کریں۔
Facebook Like
Twitter Follow
Youtube Subscribe
Telegram Follow
- اشتہارات-
Ad imageAd image

Recent Posts

  • روزنامہ امروز اسلام آباد مورخہ 27 جولائی 2026
  • آزاد کشمیر انتخابات 2026 میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں آج پولنگ 14 لاکھ سے زائد ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے 296 امیدوار میدان میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
  • پاکستان اور بنگلہ دیش سیمی فائنل میں  پہنچ گئے کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ پاکستان کی مسلسل چوتھی کامیابی سری لنکا اور بنگلہ دیش کی فتوحات
  • بے چینی کے ماحول میں آزاد کشمیر میں انتخابات: JAAC پر پابندی، پی ٹی آئی کا بائیکاٹ اور پی پی پی و ن لیگ کے درمیان مقابلہ
  • ایشین ہاکی فائیوز چیلنجر ٹرافی ازبکستان چیمپئن، پاکستان ویمنز ٹیم رنر اپ فائنل میں ازبکستان نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا گرین شرٹس کی مجموعی کارکردگی قابلِ ستائش رہی

Recent Comments

دکھانے کے لئے کوئی تبصرہ نہیں۔
about us

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔

ہمیں سوشل میڈیا پر تلاش کریں
© Daily IMROZE. Media Hut Design Company. All Rights Reserved.
ہمارے ساتھ شامل ہوں!

ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں اور کبھی بھی تازہ ترین خبروں، پوڈکاسٹس وغیرہ سے محروم نہ ہوں۔

صفر سپیم، کسی بھی وقت ان سبسکرائب کریں۔
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?