اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام نیول ہیڈکوارٹرز میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ کے زیر اہتمام نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور محفوظ ڈرائیونگ کے فروغ کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا،سیمینار میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ چیف سٹاف آفیسر آف کموڈور کیپٹن ارشد اقبال سمیت نیول پولیس کے افسران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، اس موقع پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ کے افسران نے شرکاءکو ٹریفک قوانین کی اہمیت ان پر موثر عملدرآمد اور دوران سفر احتیاطی تدابیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی سیمینار میں محفوظ ڈرائیونگ لین ڈسپلن مقررہ رفتار کی پابندی حادثات سے بچاو اور ذمہ دارانہ رویوں کو اپنانے جیسے اہم موضوعات پر خصوصی روشنی ڈالی گئی اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک نے کہا کہ روڈ سیفٹی کا فروغ اور ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ناگزیر ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام شہری بالخصوص اداروں سے وابستہ افسران و اہلکار، ٹریفک قوانین کی پاسداری کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ ایک محفوظ اور مہذب ٹریفک کلچر کو فروغ دیا جا سکے ایجوکیشن ونگ کے افسران نے شرکاءسے اپیل کی کہ وہ نہ صرف خود ٹریفک قوانین پر عمل کریں بلکہ اپنے اردگرد موجود افراد میں بھی روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی پیدا کریں تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکے سیمینار کے اختتام پر اسلام آباد ٹریفک پولیس اور پاکستان نیوی کے افسران کے مابین اعزازی شیلڈز کا تبادلہ کیا گیا، جبکہ شرکاءنے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری روڈ سیفٹی آگاہی مہم کو سراہتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پاسداری اور محفوظ سفر کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام نیول ہیڈکوارٹرز میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد
Leave a comment



