اسلام آباد :پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ 2026 کے شیڈول اور چاروں ٹیموں کے سکواڈز کا اعلان کر دیا یہ ٹورنامنٹ ڈومیسٹک سیزن 2026-27 کے آغاز کے ساتھ ساتھ آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کی تیاریوں کا بھی اہم حصہ ہوگا ون ڈے فارمیٹ پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں فائنل سمیت مجموعی طور پر سات میچز ہوں گے تمام ڈے اینڈ نائٹ میچز دوپہر 3 بجے شروع ہوں گے نیشنل سلیکشن کمیٹی نے 11،11 کھلاڑیوں پر مشتمل چار سکواڈز تشکیل دیے ہیں جبکہ 13 ریزرو کھلاڑیوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے ٹیمیں انجری یا کنکشن کی صورت میں ریزرو کھلاڑیوں کو شامل کر سکیں گی ٹورنامنٹ میں پاکستان گرینز پاکستان گولڈ پاکستان وائٹس اور پاکستان بلوز کی ٹیمیں حصہ لیں گی شاداب خان شاہین شاہ آفریدی صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کو بالترتیب ٹیموں کا کپتان مقرر کیا گیا ہے اعجاز جونیئر مصباح الحق اقبال امام اور اعزاز چیمہ مختلف ٹیموں کے ہیڈ کوچز ہوں گے شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں عبدالصمد حیدر علی معاذ صداقت اور محمد نواز کھیلیں گے جبکہ صاحبزادہ فرحان کی ٹیم میں عرفات منہاس حسن علی شامل حسین سفیان مقیم اور حسین طلعت شامل ہیں صائم ایوب کی ٹیم میں علی رضا حارث رؤف حسن نواز خوشدل شاہ وسیم جونیئر اور عثمان خان شامل کیے گئے ہیں جبکہ شاداب خان کی قیادت میں فخر زمان محمد حسنین سلمان مرزا نسیم شاہ اور سمیر منہاس میدان میں اتریں گے قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے کہا کہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ون ڈے کرکٹ کے مواقع فراہم کرنا منصوبے کا حصہ ہے تاکہ وہ آئندہ بڑے ایونٹس کے لیے بہتر انداز میں تیار ہو سکیں انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں ہر کھلاڑی کو ون ڈے کرکٹ میں اپنے مخصوص کردار کے مطابق کھیلنے کا موقع دیا جائے گا



