اسلام آباد : اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے راول ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کے پیش نظر تمام یونین کونسل یو سی سیکرٹریز اور متعلقہ عملے کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے جاری کردہ احکامات کے مطابق راول ڈیم کے اسپل ویز کل صبح 6 بجے کھولے جائیں گے جس کے پیش نظر تمام یو سی سیکرٹریز اور ان کا عملہ گزشتہ سال کے ڈپلائمنٹ پلان کے مطابق اپنے اپنے علاقوں میں ذمہ داریاں انجام دے گا ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ عملہ تمام حساس پلوں، ندی نالوں اور دیگر خطرناک مقامات پر موجود رہے عوام کو بروقت آگاہ کرے اور شہریوں کو ممکنہ خطرے والے علاقوں میں جانے سے روکے اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے تمام یو سی سیکرٹریز کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ قریبی مساجد کے ذریعے اعلانات کروا کر شہریوں کو اسپل ویز کھولنے اور ممکنہ صورتحال سے متعلق بروقت آگاہ کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا سرکاری احکامات پر عمل درآمد میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ندی نالوں پلوں اور پانی کے بہاؤ والے مقامات سے دور رہیں اور انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل عمل کریں



