باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Daily IMrozeDaily IMrozeDaily IMroze
Notification Show More
Aa
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • بزنس
  • کالم و اداریہ
  • پی ڈی ایف PDF
  • رابطہ
Reading: پاکستان آذربائیجان کے ساتھ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم شہباز شریف
Share
Daily IMrozeDaily IMroze
Aa
Search
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • بزنس
  • کالم و اداریہ
  • پی ڈی ایف PDF
  • رابطہ
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Daily IMroze > Blog > صفحہ اوّل > پاکستان آذربائیجان کے ساتھ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم شہباز شریف
صفحہ اوّل

پاکستان آذربائیجان کے ساتھ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

News Desk
Last updated: 2026/07/31 at 5:15 شام
News Desk 3 گھنٹے ago
Share
SHARE

اسلام آباد (پی پی اے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ دونوں عوام کے مشترکہ مفاد میں ہےوزیراعظم سے جمعہ کو اسلام آباد میں پاکستان میں تعینات جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے الوداعی ملاقات کی وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سفیر خضر فرہادوف کی سفارتی ذمہ داریوں کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے سیاسی تجارتی اقتصادی دفاعی ثقافتی اور عوامی روابط کے فروغ خصوصاً دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست پروازوں کے آغاز میں ان کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ اڑھائی برس کے دوران آذربائیجان کے اپنے متعدد دوروں اور جولائی 2024ء میں صدر الہام علیوف کے دورۂ پاکستان کی خوشگوار یادوں کا بھی ذکر کیا انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سفیر خضر فرہادوف کے دورِ تعیناتی میں قائم ہونے والی مضبوط بنیاد مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرے گی وزیراعظم نے سفیر فرہادوف کے لیے آئندہ ذمہ داریوں میں نیک خواہشات اور کامیابی کی دعا بھی کی اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے اپنی تعیناتی کے دوران حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے ملنے والی گرمجوشی، مہمان نوازی اور بھرپور تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا انہوں نے پاکستان میں اپنی تعیناتی کو اپنے سفارتی کیریئر کا یادگار اور قابلِ فخر باب قرار دیتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے آذربائیجان کے عزم کا اعادہ کیا ملاقات کے اختتام پر سفیر خضر فرہادوف نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے خاندان کے پاکستان میں قیام کے تجربات پر مبنی ایک کتاب بھی پیش کی

You Might Also Like

آزاد کشمیر انتخابات 2026 میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں آج پولنگ 14 لاکھ سے زائد ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے 296 امیدوار میدان میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

جدہ قونصل خانے میں فرینہ ارشد نئی ڈپٹی قونصل جنرل مقرر سعدیہ وقار النساء کی تعیناتی مکمل پاکستان واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت 

وزیراعظم کا سعودی عرب سے یکجہتی حوثی حملوں کی شدید مذمت شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ بحیرۂ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ اور علاقائی امن کے لیے مکمل تعاون کا اعادہ

ایرانی صدر کل ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

قدیم شاہراہ ِریشم کے ساتھ ساتھ، شی جن پھنگ وسطی ایشیا کے ساتھ نئے تعلقات استوار کر رہے ہیں

News Desk جولائی 31, 2026 جولائی 31, 2026
Share This Article
Facebook Twitter Email Print
Previous Article مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی سالگرہ عقیدت و احترام سے منائی گئی
Next Article راول ڈیم کے اسپل ویز کل صبح 6 بجے کھولے جائیں گے، شہری احتیاط برتیں
Leave a comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

- اشتہارات-
Ad imageAd image

!ہمیں فالو کریں

ہمیں سوشل میڈیا پر تلاش کریں۔
Facebook Like
Twitter Follow
Youtube Subscribe
Telegram Follow
- اشتہارات-
Ad imageAd image

Recent Posts

  • جنوبی کوریا کے خلاف دوسرا ہاکی ٹیسٹ میچ ,پاکستان جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پر امید..
  • راول ڈیم کے اسپل ویز کل صبح 6 بجے کھولے جائیں گے، شہری احتیاط برتیں
  • پاکستان آذربائیجان کے ساتھ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی سالگرہ عقیدت و احترام سے منائی گئی
  • کراچی میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس 2.9 شدت کے زلزلے کا مرکز کراچی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں

Recent Comments

دکھانے کے لئے کوئی تبصرہ نہیں۔
about us

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔

ہمیں سوشل میڈیا پر تلاش کریں
© Daily IMROZE. Media Hut Design Company. All Rights Reserved.
ہمارے ساتھ شامل ہوں!

ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں اور کبھی بھی تازہ ترین خبروں، پوڈکاسٹس وغیرہ سے محروم نہ ہوں۔

صفر سپیم، کسی بھی وقت ان سبسکرائب کریں۔
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?