باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Daily IMrozeDaily IMrozeDaily IMroze
Notification Show More
Aa
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • بزنس
  • کالم و اداریہ
  • پی ڈی ایف PDF
  • رابطہ
Reading: اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام نیول ہیڈکوارٹرز میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد
Share
Daily IMrozeDaily IMroze
Aa
Search
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • بزنس
  • کالم و اداریہ
  • پی ڈی ایف PDF
  • رابطہ
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Daily IMroze > Blog > پاکستان > اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام نیول ہیڈکوارٹرز میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد
پاکستان

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام نیول ہیڈکوارٹرز میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد

News Desk
Last updated: 2026/06/10 at 3:42 شام
News Desk 2 مہینے ago
Share
SHARE

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام نیول ہیڈکوارٹرز میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ کے زیر اہتمام نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور محفوظ ڈرائیونگ کے فروغ کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا،سیمینار میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ چیف سٹاف آفیسر آف کموڈور کیپٹن ارشد اقبال سمیت نیول پولیس کے افسران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، اس موقع پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ کے افسران نے شرکاءکو ٹریفک قوانین کی اہمیت ان پر موثر عملدرآمد اور دوران سفر احتیاطی تدابیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی سیمینار میں محفوظ ڈرائیونگ لین ڈسپلن مقررہ رفتار کی پابندی حادثات سے بچاو اور ذمہ دارانہ رویوں کو اپنانے جیسے اہم موضوعات پر خصوصی روشنی ڈالی گئی اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک نے کہا کہ روڈ سیفٹی کا فروغ اور ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ناگزیر ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام شہری بالخصوص اداروں سے وابستہ افسران و اہلکار، ٹریفک قوانین کی پاسداری کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ ایک محفوظ اور مہذب ٹریفک کلچر کو فروغ دیا جا سکے ایجوکیشن ونگ کے افسران نے شرکاءسے اپیل کی کہ وہ نہ صرف خود ٹریفک قوانین پر عمل کریں بلکہ اپنے اردگرد موجود افراد میں بھی روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی پیدا کریں تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکے سیمینار کے اختتام پر اسلام آباد ٹریفک پولیس اور پاکستان نیوی کے افسران کے مابین اعزازی شیلڈز کا تبادلہ کیا گیا، جبکہ شرکاءنے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری روڈ سیفٹی آگاہی مہم کو سراہتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پاسداری اور محفوظ سفر کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا

You Might Also Like

آئی جی اسلام آباد کا کارکردگی بہتر بنانے اور شفاف پولیسنگ پر زور پبلک سروس میرٹ پر بھرتیوں، سکیورٹی اور جدید پولیسنگ سے متعلق اہم اہداف مقرر

مون سون بارشوں سے نمٹنے کیلئے راولپنڈی میں گرینڈ ڈرین ڈی سلٹنگ آپریشن شروع ستھرا پنجاب ایجنسی کی شہر بھر میں نالیوں کی صفائی، نکاسی آب کا نظام فعال بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات

طلبہ کا اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ طلبہ کو ٹریفک قوانین، پولیس کارکردگی اور عوام دوست منصوبوں سے آگاہی دی گئی

اسلام آباد کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا آغاز قریب سی ڈی اے نے 8 ارب 90 کروڑ کی بولی کھولی تعمیر جلد شروع ہوگی

نواز شریف نے کشمیر کیلئے بڑے ترقیاتی وعدے کیے ن لیگ کامیاب ہوئی تو آزاد کشمیر کا بجٹ دس گنا بڑھائیں گے نواز شریف

News Desk جون 10, 2026 جون 10, 2026
Share This Article
Facebook Twitter Email Print
Previous Article اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں مارکیٹس شاپنگ مالز ریسٹورنٹس اور دیگر تجارتی مراکز کے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری
Next Article ایکسپریس وے پر کھجٹ کے مقام پر سیاحوں کی وین خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی
Leave a comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

- اشتہارات-
Ad imageAd image

!ہمیں فالو کریں

ہمیں سوشل میڈیا پر تلاش کریں۔
Facebook Like
Twitter Follow
Youtube Subscribe
Telegram Follow
- اشتہارات-
Ad imageAd image

Recent Posts

  • روزنامہ امروز اسلام آباد مورخہ 27 جولائی 2026
  • آزاد کشمیر انتخابات 2026 میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں آج پولنگ 14 لاکھ سے زائد ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے 296 امیدوار میدان میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
  • پاکستان اور بنگلہ دیش سیمی فائنل میں  پہنچ گئے کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ پاکستان کی مسلسل چوتھی کامیابی سری لنکا اور بنگلہ دیش کی فتوحات
  • بے چینی کے ماحول میں آزاد کشمیر میں انتخابات: JAAC پر پابندی، پی ٹی آئی کا بائیکاٹ اور پی پی پی و ن لیگ کے درمیان مقابلہ
  • ایشین ہاکی فائیوز چیلنجر ٹرافی ازبکستان چیمپئن، پاکستان ویمنز ٹیم رنر اپ فائنل میں ازبکستان نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا گرین شرٹس کی مجموعی کارکردگی قابلِ ستائش رہی

Recent Comments

دکھانے کے لئے کوئی تبصرہ نہیں۔
about us

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔

ہمیں سوشل میڈیا پر تلاش کریں
© Daily IMROZE. Media Hut Design Company. All Rights Reserved.
ہمارے ساتھ شامل ہوں!

ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں اور کبھی بھی تازہ ترین خبروں، پوڈکاسٹس وغیرہ سے محروم نہ ہوں۔

صفر سپیم، کسی بھی وقت ان سبسکرائب کریں۔
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?