اسلام آباد :نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے موقع پر اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران فیلڈ میں متحرک اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کیں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے مرکزی جلوس کے مختلف مقامات اور سکیورٹی پوائنٹس کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے جلوس کے روٹ پر تعینات پولیس نفری سے ملاقات کی سکیورٹی اقدامات کا معائنہ کیا اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ الرٹ رہتے ہوئے عزاداروں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں
دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا اور ایس ایس پی سکیورٹی/آپریشنز سلیمان ظفر نے مرکزی جلوس کے مختلف داخلی و خارجی راستوں کا دورہ کیا انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران اور اہلکاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور عزاداروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات جاری کی
ادھر ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق نے جی-6 میں مرکزی جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا انہوں نے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہنے کی تاکید کی
اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام عزاداروں کی حفاظت اور پرامن ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اس مقصد کے لیے سکیورٹی اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات جاری ہیں تاکہ جلوسوں اور مجالس کے دوران شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے



