اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان ہاکی فیڈریشن پی ایچ ایف کے میڈیا سیل کے مطابق 20ویں ایشین گیمز 2026ء کے مردوں کے ہاکی ایونٹ کا شیڈول اور پولز کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے ایشین ہاکی فیڈریشن اے ایچ ایف کے زیر اہتمام یہ ایونٹ 18 ستمبر سے 3 اکتوبر 2026ء تک جاپان کے شہر گیفو میں کھیلا جائے گا اعلان کے مطابق پاکستان کو پول بی میں رکھا گیا ہے جہاں اس کے ساتھ چین ملائیشیا عمان تھائی لینڈ اور ازبکستان کی ٹیمیں شامل ہیں پاکستان کے پول میچز کا شیڈول درج ذیل ہے۔20 ستمبز پاکستان بمقابلہ تھائی لینڈ 22 ستمبر پاکستان بمقابلہ ازبکستان 24 ستمبر پاکستان بمقابلہ چین 26 ستمبر پاکستان بمقابلہ ملائیشیا 28 ستمبر پاکستان بمقابلہ عمان دوسری جانب پول اے میں میزبان جاپان کوریا بھارت بنگلہ دیش انڈونیشیا اور سری لنکا کی ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔ ایشین گیمز کا ہاکی ایونٹ 3 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا جہاں ایشیا کی بہترین ٹیمیں اعزاز کے لیے مدمقابل ہوں گی



