اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان کے اولمپک چیمپئن اور دفاعی چیمپئن ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز کے مردوں کے جیولن تھرو مقابلے میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے گلاسگو میں جاری مقابلوں کے فائنل میں ارشد ندیم اپنی پہلی تھرو ضائع کر بیٹھے جبکہ دوسری تھرو 77.41 میٹر اور تیسری 75.39 میٹر رہی ان کارکردگی کے باعث وہ 12 کھلاڑیوں میں نویں پوزیشن پر رہے اور ابتدائی آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ نہ بنا سکے جس کے باعث مزید تھروز کا موقع بھی نہ مل سکا مقابلے کے دوران سری لنکا کے رومیش تھارانگا نے 89.75 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا 85.83 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے واضح رہے کہ ارشد ندیم دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے طلائی تمغے کا دفاع کرنے میدان میں اترے تھے انہوں نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 78.63 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ ساتویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا تاہم فائنل میں وہ اپنی بہترین کارکردگی نہ دکھا سکے اور میڈل حاصل کرنے میں ناکام رہے



