مسقط :پاکستان کی انڈر 21 قومی ہاکی ٹیم نے عمان کے دورے کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے ٹیسٹ میچ میں عمان کی سینئر قومی ہاکی ٹیم کو 2-0 سے شکست دے دی پاکستانی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور میدان میں اپنی برتری قائم رکھی قومی ٹیم کی جانب سے محمد عبداللہ اور رانا عبدالصمد نے ایک، ایک گول اسکور کرکے پاکستان کو یادگار کامیابی سے ہمکنار کیا میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے دفاع اور اٹیک دونوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی دکھائی گول کیپر اور دفاعی لائن نے بھی بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے عمانی ٹیم کو گول کرنے کا کوئی موقع نہ دیا پاکستان انڈر 21 ٹیم کی یہ کامیابی عمان کے دورے میں حوصلہ افزا آغاز قرار دی جا رہی ہے، جہاں قومی ٹیم مزید ٹیسٹ میچز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی



