اسلام آباد :جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم پاکستان کے دورے کے دوران نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں بھرپور پریکٹس سیشن میں مصروف ہے جہاں کھلاڑیوں نے کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں فٹنس پاسنگ اٹیک اور دفاعی حکمت عملی پر مشقیں کیں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ہاکی سیریز 30 جولائی سے 7 اگست 2026 تک کھیلی جائے گی تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 5:15 بجے شروع ہوں گے میچز کا شیڈول پہلا ٹیسٹ: 30 جولائی 2026 دوسرا ٹیسٹ یکم اگست 2026 تیسرا ٹیسٹ 4 اگست 2026 چوتھا ٹیسٹ 7 اگست 2026 ہاکی شائقین کی نظریں اس سیریز پر مرکوز ہیں جس سے دونوں ٹیموں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی تیاریوں کو مزید نکھارنے کا بہترین موقع ملے گا



