اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے جاوید آفریدی، ان کے اہلِ خانہ اور دیگر سوگواران سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے



