جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان فون پر بات ہوئی ہے، جس کا مقصد خطے میں پائی جانے والی کشیدگی میں کمی لانا تھا امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کشیدگی میں کمی کے لیے بات چیت کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا اور جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے ایسی تمام ممکنہ کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا جن سے سفارت کاری کی راہ ہموار ہو



