جدہ(محمد اکرم اسد) قونصل جنرل پاکستان سید مصطفی ربانی نے پاکستانی سرمایہ کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے مربوط اور موثر سرمایہ کاری کی حکمت عملی پر عمل کریں، اس عزم کے ساتھ کہ قونصل خانہ ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا اور اس کے دروازے رہنمائی کے لیے ہر وقت کھلے رہیں گے۔ سید مصطفی ربانی جدہ میں پاکستان انویسٹرز کی اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قونصل جنرل سید مصطفی ربانی نےمزید کہا کہ سعودی عرب پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے ایک محفوظ اور مستحکم مارکیٹ فراہم کرتا ہے جہاں تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے مربوط نظام موجود ہے اور متعلقہ ادارے فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے چوہدری شفقت محمود کو پاکستان انویسٹرز فورم سعودی عرب کا چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شفقت محمود نے بتایا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سرمایہ کاروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے پاکستان انویسٹر فورم جدہ، پاکستان انوسٹرز فورم دمام ، پاکستان انوسٹرز فورم ریاض اور پاکستان ایکزیکٹیو فورم کے متفق فیصلے سے مجھے فورم کا چیئرمین سعودی عرب مقرر کیاگیاہے چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ دوسری جانب پاکستان انوسٹرز فورم جدہ اور پاکستان ایکزیگٹیو فورم کے درمیان اک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں جس کا مقصد سرمایہ کاروں کے درمیان رابطوں کو فروغ دینا اور مشترکہ مواقع پیدا کرنا ہے چوہدری شفقت محمود کے مطابق فورمز کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں کئی اہم کاروباری معاہدے طے پا چکے ہیں۔ سفیر پاکستان محترم احمد فاروق ہمیں بینک گارنٹی کے حوالے سے بھی خوشخبری سنائی ہے جو مشترکہ جدوجہد میں غیر معمولی تقویت کا باعث ہے، انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں پی آئی ایف کے ایک وفد نے سوڈان کا دورہ بھی کیا جہاں معدنیات توانائی زراعت انفرااسٹرکچر اور صنعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر اعلیٰ حکام سے تبادلہ خیال کیا گیا انہوں نے خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ساتھ ہونے والے آن لائن اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں موجود پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے زراعت سیاحت معدنیات اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں جن سے فائدہ اٹھا کر دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے اس سے قبل سیکریٹری جنرل عبدالخالق لک نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل پر زور دیا اور کہا کہ تعلیم صحت رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک مضبوط کمیونٹی مثبت کردار اور اجتماعی ذمہ داریوں کے احساس سے تشکیل پاتی ہے انہوں نے سعودی عرب میں پاکستانی سرمایہ کاری ہنرمندی افرادی قوت کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے مواقع بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان روشن اقتصادی مستقبل کی امید ظاہر کی تقریب سے منیر احمد شاد چیئرمین پاکستان ایگزیکٹو فورم نے کہا کہ ہم سب نے جن امور پر متفقہ فیصلے کئے ہیں وہ سعودی عرب میں پہلی بار ہوا ہے ہمیں مستقبل میں خیر وبرکت کی توقع ہے تاکہ ملک کی معیشت کے فروغ میں ہمارا حصہ بھی شامل ہو سکے غلام صفدر صدر پی آئی ایف ریاض نے کہا کہ ہم نے جو ایم او یو سائن کیا اور چوہدری شفقت کو چیئرمین مقرر کیاہے یہ مستقبل میں اتحاد و یکجہتی کی مثال بھی اور ضمانت بھی ہےاس موقع پر سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین ڈپٹی قونصل جنرل سعدیہ وقار النساء ہیڈ آف چانسلری غلام حسین ٹریڈ ڈیولپمنٹ قونصلر سعدیہ خان مسعود احمد پوری قاری محمد آصف زریاب محمود اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی جبکہ چوہدری ظہیر نے نظامت کے فرائض انجام دئے آخر میں قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی اور لذت کام دہن کا انتظام کیاگیا



