ریاض (محمد اکرم اسد) سعودی عرب کی نئی ایئر لائن ریاض ایئر اگست 2026 سے پاکستان کیلئے باقائدہ اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کر رہی ہے ایئر لائن نے اسلام آباد اور لاہور کیلئے براہِ راست پروازوں کی بکنگ شروع کر دی ہے، جس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان فضائی روابط مزید مضبوط ہوں گے ائیر لائن کے مطابق ریاض سے اسلام آباد کیلئے پہلی پرواز 14 اگست 2026 کو روانہ ہوگی اس روٹ پر ہفتہ وار 7 پروازیں چلائی جائیں گی جس سے مسافروں کو روزانہ سفری سہولت میسر آئے گی اسی طرح ریاض سے لاہور کیلئے براہِ راست پروازوں کا آغاز 18 اگست 2026 سے ہوگا اس روٹ پر ہفتے میں 3 پروازیں چلائی جائیں گی تاکہ پنجاب سے سفر کرنے والے مسافروں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا سکے ریاض ایئر دونوں روٹس پر جدید بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارے استعمال کرے گی جو جدید سفری سہولیات آرام دہ نشستوں اور اعلیٰ معیار کی خدمات کے باعث دنیا کی نمایاں طویل فاصلے کی پروازوں میں شمار ہوتے ہیں ماہرین کے مطابق ریاض ایئر کی پاکستان میں سروس کے آغاز سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان فضائی رابطوں میں مزید وسعت آئے گی اس سے کاروباری افراد، سیاحوں اوورسیز پاکستانیوں اور عمرہ زائرین کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت سیاحت اور عوامی روابط کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے



