جدہ (محمد اکرم اسد) رکن پنجاب اسمبلی چوہدری کاشف نوید پنسوتہ نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کے مسائل کا حل پنجاب حکومت بالخصوص وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے اوورسیز پنجاب کمیشن خصوصی عدالتوں اور دیگر فلاحی منصوبوں پر مؤثر انداز میں کام جاری ہے وہ جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے تقریب کا اہتمام چیئرمین مسلم لیگ (ن) سعودی عرب چوہدری اکرم گجر نے عمرہ کی سعادت کے لیے سعودی عرب آنے والے چوہدری کاشف نوید پنسوتہ اور صدر مسلم لیگ (ن) سعودی عرب شیخ سعید کے اعزاز میں کیا تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اکرم گجر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا عمرہ کی سعادت پر مبارکباد پیش کی اور ان کی سیاسی سماجی اور عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا صدر مسلم لیگ (ن) سعودی عرب شیخ سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے پہلے مرحلے کے انتخابات میں کامیابی کشمیری عوام کے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا مظہر ہے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ جماعت کو مزید منظم اور فعال بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر انہوں نے پارٹی کی نئی تنظیمی ذمہ داریوں کا بھی اعلان کیا جن کے تحت چوہدری فاروق انجم کو قائم مقام وائس چیئرمین سعودی عرب علی خورشید ملک کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل سعودی عرب چوہدری طارق کو سینئر نائب صدر جدہ ریجن اور امتیاز قریشی کو انفارمیشن سیکرٹری جدہ ریجن مقرر کیا گیا جبکہ دیگر عہدیداران کو بھی مختلف ذمہ داریاں سونپی گئیں اپنے خطاب میں چوہدری کاشف نوید پنسوتہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی درحقیقت پاکستان کے سفیر ہیں اور ان کے مسائل کا حل پنجاب اور وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں اوورسیز کمیشن، خصوصی عدالتوں، گرین بس سروس ستھرا پنجاب کسان کارڈ اور دیگر عوامی فلاحی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے جو پنجاب کو ایک مثالی صوبہ بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو حکومت مشکل حالات میں ملی، تاہم اس کے باوجود مختصر عرصے میں ان کے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آئندہ دنوں میں پنجاب میں ترقی اور عوامی سہولتوں میں مزید نمایاں بہتری دیکھنے کو ملے گی تقریب سے مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے سرپرست اعلیٰ مسعود احمد پوری،ل سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ، چیئرمین جموں و کشمیر اوورسیز کمیونٹی انجینئر عارف مغل صدر پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب چوہدری تصور حسین اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا انہوں نے مہمانوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے عمرہ کی سعادت پر مبارکباد پیش کی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نور محمد آرائیں، چوہدری فاروق انجم، میاں رضوان الحق عمر مسعود پوری حاجی محمد صدیق، چوہدری ثقلین گجر مسلم کانفرنس کے رہنما سردار اشفاق خان غلام مصطفیٰ گجر ملک عمر فاروق کاکڑزئی چوہدری طارق محمد عابد سمیت متعدد شخصیات شریک ہوئیں جبکہ خواتین کی نمائندگی مریم تنویر اور مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ونگ کی سربراہ سائزہ شمس نے کی تقریب کی نظامت چوہدری احسان الٰہی گجر نے کی اختتام پر اوورسیز پنجاب کمیشن کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کے برادر نسبتی ندیم ملک کے انتقال پر مرحوم کی مغفرت کے لیے اجتماعی دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ پاکستان کی ترقی خوشحالی استحکام اور سلامتی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی



