باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Daily IMrozeDaily IMrozeDaily IMroze
Notification Show More
Aa
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • بزنس
  • کالم و اداریہ
  • پی ڈی ایف PDF
  • رابطہ
Reading: پاکستان پربھارتی حملے اورسرحدی جھڑپوں میں 31 پاکستانی شہری شہید، 57 زخمی ہوئے،حکام
Share
Daily IMrozeDaily IMroze
Aa
Search
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • بزنس
  • کالم و اداریہ
  • پی ڈی ایف PDF
  • رابطہ
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Daily IMroze > Blog > انٹر نیشنل > پاکستان پربھارتی حملے اورسرحدی جھڑپوں میں 31 پاکستانی شہری شہید، 57 زخمی ہوئے،حکام
انٹر نیشنل

پاکستان پربھارتی حملے اورسرحدی جھڑپوں میں 31 پاکستانی شہری شہید، 57 زخمی ہوئے،حکام

News Desk
Last updated: 2025/07/18 at 7:50 صبح
News Desk 9 مہینے ago
Share
SHARE

پاکستان پربھارتی حملے اورسرحدی جھڑپوں میں 31 پاکستانی شہری شہید، 57 زخمی ہوئے،حکام

اسلام آباد(شِنہوا)پاک فوج کے شعبہ ابلاغ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کشمیر کو تقسیم کرنے والی کنٹرول لائن (ایل او سی) پر پاکستانی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے اور پاکستانی علاقے میں بھارتی حملے میں 31 افراد شہید اور 57 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے منگل کی رات اور بدھ کی علی الصبح پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور مشرقی صوبے پنجاب میں گھروں اور مساجد پر حملوں کے بعد بدھ کو دن بھر سرحدی علاقوں میں بڑے پیمانے پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول کے پار ایک بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز، ایک بٹالین ہیڈکوارٹرز اور متعدد فوجی چوکیوں کو نشانہ بنا کر موثر جواب دیا اور پاکستان کے پنجاب اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے درمیان ورکنگ باؤنڈری پر دن بھر جاری رہنے والی فائرنگ کا تبادلہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارتی لڑاکا طیاروں نے پاکستانی حدود میں 6 مقامات کو نشانہ بنایا تاہم پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ پاک فوج نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 7 بھارتی جاسوس اور لڑاکا ڈرونز کو مار گرایا اور مزید 2 کو قبضے میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اچھی طرح سے تیار تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور پاک فضائیہ کے حملوں میں پاکستان کے کسی طیارے یا اثاثہ کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر دہشت گرد کیمپوں کا الزام لگایا تھا لیکن جب پاکستان نے مقامی اور غیر ملکی میڈیا کو مبینہ مقامات کا معائنہ کرنے کی دعوت دی تو بھارت نے رات کے وقت ان مقامات پر اچانک حملہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی مرضی کے وقت اپنے دفاع میں جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن کی خواہش کو ملک کی کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہئے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اگرچہ پاکستان علاقائی استحکام کا خواہاں ہے لیکن اگر اشتعال انگیزی کی گئی تو فیصلہ کن کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچائے گا۔

You Might Also Like

پاک -چین کہانیاں| چین میں کاروبار کا گھر جیسا احساس:پاکستانی تاجر آر سی ای پی ایکسپو میں مواقع تلاش کر رہے ہیں

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے عالمی سطح پر اہم سنگِ میل عبور کر لیا

مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال پر روسی وزارتِ خارجہ کا بیان

برطانوی پارلیمنٹ میں دیئے جانے والے ایوارڈز کی حقیقت بے نقاب

‏روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر تہنیتی پیغام

TAGGED: 57 زخمی ہوئے, پاکستان پربھارتی حملے اورسرحدی جھڑپوں میں 31 پاکستانی شہری شہید, حکام
News Desk جولائی 18, 2025 جولائی 17, 2025
Share This Article
Facebook Twitter Email Print
Previous Article نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد میں نوجوانوں کے عالمی یومِ مہارت 2025 کی پُروقار تقریب
Next Article روزنامہ امروز اسلام آباد مورخہ18 جولائی 2025
Leave a comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

- اشتہارات-
Ad imageAd image

!ہمیں فالو کریں

ہمیں سوشل میڈیا پر تلاش کریں۔
Facebook Like
Twitter Follow
Youtube Subscribe
Telegram Follow
- اشتہارات-
Ad imageAd image

Recent Posts

  • پاک -چین کہانیاں| چین میں کاروبار کا گھر جیسا احساس:پاکستانی تاجر آر سی ای پی ایکسپو میں مواقع تلاش کر رہے ہیں
  • پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے عالمی سطح پر اہم سنگِ میل عبور کر لیا
  • فوجی وردی میں ملبوس فیلڈ مارشل کا تہران آمد پر گرمجوشی سے استقبال
  • نوبل پرائز ـ اعتراف یا خوشامد؟ فیلڈ مارشل کی تکریم میں حدِ فاصل کا تعین
  • مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال پر روسی وزارتِ خارجہ کا بیان

Recent Comments

دکھانے کے لئے کوئی تبصرہ نہیں۔
about us

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔

ہمیں سوشل میڈیا پر تلاش کریں
© Daily IMROZE. Media Hut Design Company. All Rights Reserved.
ہمارے ساتھ شامل ہوں!

ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں اور کبھی بھی تازہ ترین خبروں، پوڈکاسٹس وغیرہ سے محروم نہ ہوں۔

صفر سپیم، کسی بھی وقت ان سبسکرائب کریں۔
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?