اسلام آباد : وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس میں مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کی منظوری دی جائے گی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کابینہ کو بجٹ تجاویز اور اہم معاشی اہداف پر تفصیلی بریفنگ دیں گے کابینہ کی منظوری کے بعد وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آج پاکستان اکنامک سروے 2025-26 پیش کرتے ہوئے کہا کہ متعدد چیلنجز کے باوجود ملکی معیشت نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ان کے مطابق رواں مالی سال میں معاشی ترقی کی شرح 3.7 فیصد رہی جبکہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے اثرات نہ ہوتے تو جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد سے تجاوز کر جاتی وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان کی معیشت کا حجم بڑھ کر 452 ارب ڈالر سے زائد ہو گیا ہے جبکہ فی کس سالانہ آمدن 1751 ڈالر سے بڑھ کر 1901 ڈالر تک پہنچ گئی ہے اقتصادی سروے کے مطابق سیمنٹ سیکٹر میں 10 فیصد فرٹیلائزر سیکٹر میں 17 فیصد اور پٹرولیم سیکٹر میں 5 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی ٹیکس محصولات میں 11.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جولائی سے مئی تک اوسط مہنگائی کی شرح 6.7 فیصد رہی جو گزشتہ دو برسوں کے مقابلے میں نمایاں کمی کو ظاہر کرتی ہے محمد اورنگزیب نے مزید بتایا کہ 29 مئی 2026 تک ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 17.2 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے جو سالانہ بنیادوں پر 49 فیصد اضافے کی عکاسی کرتے ہیں



