باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Daily IMrozeDaily IMrozeDaily IMroze
Notification Show More
Aa
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • بزنس
  • کالم و اداریہ
  • پی ڈی ایف PDF
  • رابطہ
Reading: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے فروغ میں محمد عامر خان کی نمایاں خدمات
Share
Daily IMrozeDaily IMroze
Aa
Search
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • بزنس
  • کالم و اداریہ
  • پی ڈی ایف PDF
  • رابطہ
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Daily IMroze > Blog > انٹر نیشنل > پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے فروغ میں محمد عامر خان کی نمایاں خدمات
انٹر نیشنل

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے فروغ میں محمد عامر خان کی نمایاں خدمات

News Desk
Last updated: 2026/07/04 at 11:26 صبح
News Desk 3 ہفتے ago
Share
SHARE

جدہ(محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں پیدا ہونے والے معروف کاروباری شخصیت اور سرمایہ کار محمد عامر خان کو حال ہی میں اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) اور وزیراعظم پاکستان کے دفتر کی جانب سے اعزازی سرمایہ کاری مشیر (Honorary Investment Counselor – HIC) مقرر کیا گیا ہے اس تقرری کے بعد وہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری تجارت کھیل افرادی قوت کی ترقی صحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔محمد عامر خان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کرکٹ کے شعبے میں تاریخی پیش رفت میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پایا جس کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) جدہ میں عالمی معیار کا جدید کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرے گا یہ منصوبہ نہ صرف سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کا ذریعہ بنے گا بلکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات کو بھی نئی جہت دے گا افرادی قوت کی ترقی کے شعبے میں بھی محمد عامر خان کی خدمات قابلِ ذکر ہیں۔ وہ سعودی عرب کی معروف کمپنیوں جن میں نیسما (Nesma) سعودی بن لادن گروپ (Saudi Binladin Group) ساماسکو (SAMASCO) اور دیگر بڑے ادارے شامل ہیں، کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ پاکستانی ہنر مند اور پیشہ ور افرادی قوت کے لیے روزگار کے مواقع میں اضافہ کیا جاسکے ان کی کاوشوں کا مقصد سعودی عرب کے مختلف شعبوں میں پاکستانی کارکنوں کو ترجیح دلوانا اور ہر سطح پر ورک ویزوں کی تعداد میں اضافہ ممکن بنانا ہے صحت اور طبی تعلیم کے شعبے میں بھی محمد عامر خان کی کوششوں سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ان کی معاونت سے الحیات نیشنل ہاسپیٹلز گروپ (Al Hayat National Hospitals Group) اور پاکستان کے خیبر میڈیکل کالج کے درمیان ایک مفاہمتی معاہدہ طے پایا جس کے تحت سعودی عرب کے شہر ابہا اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پانچ جدید پیرا میڈیکل کالجز قائم کیے جائیں گے۔ ان اداروں کی تعمیر اور انتظام الحیات نیشنل ہاسپیٹلز گروپ کرے گا، جبکہ تعلیمی اور پیشہ ورانہ تعاون خیبر میڈیکل کالج فراہم کرے گا اس منصوبے سے نہ صرف سعودی عرب میں طبی تعلیم کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستانی طبی ماہرین  اساتذہ اور طلبہ کے لیے بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ امید ہے محمد عامر خان کی یہ کاوشیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی، تعلیمی اور سماجی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ ان منصوبوں سے سرمایہ کاری، روزگار، کھیل اور صحت کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو نئی رفتار ملنے کی توقع ہے، جو مستقبل میں باہمی شراکت داری کے مزید مواقع پیدا کرے گی

You Might Also Like

جدہ قونصل خانے میں فرینہ ارشد نئی ڈپٹی قونصل جنرل مقرر سعدیہ وقار النساء کی تعیناتی مکمل پاکستان واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت 

قونصل جنرل کا پاکستانی سرمایہ کاروں کو مشترکہ سرمایہ کاری بڑھانے کا پیغام سعودی عرب میں پاکستانی سرمایہ کاروں کے اتحاد تعاون اور اقتصادی روابط مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

ایران امریکا کشیدگی عالمی منڈی میں تیل مہنگا خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ سپلائی خدشات کے باعث عالمی منڈی میں تشویش

جدہ میں چوہدری شہباز حسین و چوہدری فاروق جاوید کے ساتھ محبتوں بھری محفل پرانی یادوں کی خوشبو اور دوستوں کی بے مثال رفاقت

دیارِ غیر میں دیانت داری سے رزقِ حلال کمانا عظیم عبادت اور مملکتِ سعودی عرب کے قوانین کا احترام ہماری اولین ذمہ داری ہے سینیٹر پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم

News Desk جولائی 4, 2026 جولائی 4, 2026
Share This Article
Facebook Twitter Email Print
Previous Article ڈیلی امروز اسلام آباد مورخہ 4 جولائی 2026
Next Article بابر اعظم دوبارہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ دوروں کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان
Leave a comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

- اشتہارات-
Ad imageAd image

!ہمیں فالو کریں

ہمیں سوشل میڈیا پر تلاش کریں۔
Facebook Like
Twitter Follow
Youtube Subscribe
Telegram Follow
- اشتہارات-
Ad imageAd image

Recent Posts

  • پاکستان اور بنگلہ دیش سیمی فائنل میں  پہنچ گئے کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ پاکستان کی مسلسل چوتھی کامیابی سری لنکا اور بنگلہ دیش کی فتوحات
  • بے چینی کے ماحول میں آزاد کشمیر میں انتخابات: JAAC پر پابندی، پی ٹی آئی کا بائیکاٹ اور پی پی پی و ن لیگ کے درمیان مقابلہ
  • ایشین ہاکی فائیوز چیلنجر ٹرافی ازبکستان چیمپئن، پاکستان ویمنز ٹیم رنر اپ فائنل میں ازبکستان نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا گرین شرٹس کی مجموعی کارکردگی قابلِ ستائش رہی
  • صدف امین کی سنچری رائیگاں سری لنکا نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی وشنی گوناترتنے اور ہرشیتھا سماراوکرمہ کی شاندار سنچریاں، تین ون ڈے میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر
  • آئی جی اسلام آباد کا کارکردگی بہتر بنانے اور شفاف پولیسنگ پر زور پبلک سروس میرٹ پر بھرتیوں، سکیورٹی اور جدید پولیسنگ سے متعلق اہم اہداف مقرر

Recent Comments

دکھانے کے لئے کوئی تبصرہ نہیں۔
about us

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔

ہمیں سوشل میڈیا پر تلاش کریں
© Daily IMROZE. Media Hut Design Company. All Rights Reserved.
ہمارے ساتھ شامل ہوں!

ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں اور کبھی بھی تازہ ترین خبروں، پوڈکاسٹس وغیرہ سے محروم نہ ہوں۔

صفر سپیم، کسی بھی وقت ان سبسکرائب کریں۔
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?