اسلام آباد: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی میزبان ٹیم نے 274 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 46.5 اوورز میں حاصل کرکے فیصلہ کن کامیابی اپنے نام کرلی سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے صدف امین نے شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 100 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 13 چوکے شامل تھے عالیہ ظفر نے 49 منیبہ علی نے 45 گل فیروزہ نے 27 اور کپتان فاطمہ ثنا نے 25 رنز کی مفید اننگز کھیلیں جبکہ سدرہ شمس 12 رنز بنا سکیں نجیحہ علوی آٹھ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں سری لنکا کی جانب سے چماری اتھاپتھو کاوشا دلہاری انوکا راناویرا اور الوتھ گیدارا چیتھانا ویمکتھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جواب میں سری لنکا نے اعتماد سے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا وشنی گوناترتنے نے 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ہرشیتھا سماراوکرمہ نے ناقابل شکست 100 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی یقینی بنائی کاوشا دلہاری 40 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ کپتان چماری اتھاپتھو صرف ایک رن بنا سکیں پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا اور نشرہ سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تاہم دیگر باؤلرز سری لنکن بیٹرز کو زیادہ دیر تک نہ روک سکے اس کامیابی کے ساتھ سری لنکا نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی جبکہ سیریز کا فیصلہ اب تیسرے اور آخری ون ڈے میں ہوگا



