سری لنکا:
سری لنکا ویمنز نے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں پاکستان ویمنز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی ون ڈے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 187 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی کپتان فاطمہ ثناء 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ گل فیروزہ نے 40 منیبہ علی نے 34 اور ناجیحہ علوی نے 30 رنز کی اننگز کھیلی قومی ٹیم کو 18 اضافی رنز بھی ملے سری لنکا کی جانب سے کاویشا دلہاری چماری اتھاپاتھو اور الوتھ گیدارا چیتھنا ویمکتھی نے تین، تین وکٹیں حاصل کرکے پاکستانی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کیا جبکہ انوکا راناویرا نے ایک وکٹ اپنے نام کی 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 37.2 اوورز میں کامیابی حاصل کر لی ہرشیتھا سماراوکراما نے ناقابل شکست 71 اور ہسنی پریرا نے ناقابل شکست 50 رنز بنائے جبکہ کپتان چماری اتھاپاتھو نے صرف 38 گیندوں پر 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر فتح کی بنیاد رکھی پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء اور امِ حانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تاہم دیگر بولرز سری لنکن بیٹرز کو زیادہ پریشان نہ کر سکیں اس کامیابی کے ساتھ سری لنکا ویمنز نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی



