لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں کے لیے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل 2020 سے 2023 تک بھی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں عامر جمال عبداللہ فضل علی عثمان اذان اویس امام الحق خرم شہزاد محمد عباس محمد علی محمد رضوان وکٹ کیپر محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، ساجد خان اور سلمان علی آغا سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں سلیکشن کمیٹی نے شاہین شاہ آفریدی، نعمان علی اور حسن علی کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جبکہ سعود شکیل فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے اس موقع پر ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ 16 رکنی اسکواڈ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گا انہوں نے بتایا کہ سعود شکیل کی مکمل فٹنس میں ابھی کچھ وقت درکار ہے عاقب جاوید نے مزید کہا کہ مصباح الحق کو سلیکشن کمیٹی میں آئے ابھی چھ ماہ بھی مکمل نہیں ہوئے، جبکہ سرفراز احمد کو بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنے تقریباً چھ ماہ ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی تیاری اطمینان بخش ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ مناسب تبدیلیاں لا کر قومی ٹیم کے نتائج مزید بہتر بنائے جائیں



