اسلام آباد : مالی سال 2025-26 کے اختتام پر ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کرنے کے لیے حکومت نے خصوصی انتظامات کیے ہیں اسٹیٹ بینک کے مطابق ایف بی آر کی درخواست پر ٹیکس وصول کرنے والی تمام مجاز نجی بینک شاخیں آج رات 10 بجے تک جبکہ کسٹمز ڈیوٹیز وصول کرنے والی نیشنل بینک کی نامزد شاخیں رات 11 بج کر 59 منٹ تک کھلی رہیں گی ایف بی آر نے بھی اپنے دفاتر کے اوقات کار میں توسیع کر دی ہے جبکہ ملک بھر کے ایکسائز دفاتر رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے حکام نے ٹیکس دہندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ آخری وقت کا انتظار کیے بغیر اپنے ٹیکس اور دیگر واجبات بروقت جمع کرائیں تاکہ رش اور تکنیکی مسائل سے بچا جا سکے



