اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے فرسٹ فنانشل کلوزنگ کی کامیاب تکمیل پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ملکی معیشت اور اصلاحاتی عمل میں تاریخی سنگ میل قرار دیا ہے وزیراعظم کے مطابق تمام شرائط پوری ہونے کے بعد پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول عارف حبیب کارپوریشن کی سربراہی میں سرمایہ کار کنسورشیم کے حوالے کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مثبت پیغام ملا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری اور معاشی اصلاحات کے لیے تیار ہے شہباز شریف نے کہا کہ نجکاری کے بعد قومی ایئرلائن کو دوبارہ عروج دلانے کی راہ ہموار ہوگی جبکہ ملازمین مسافروں اور صارفین کے مفادات کا مکمل تحفظ کیا جائے گا اور پروازوں و آپریشنز میں کوئی تعطل نہیں آئے گا وزیراعظم نے اس کامیابی پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیر دفاع خواجہ آصف وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مشیر برائے نجکاری محمد علی کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور نجکاری کمیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے اسے حکومت کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کی اہم کامیابی قرار دیا



