اسلام آباد :
چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا انہوں نے تمام زونل ڈی ایس پیز کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی اور ٹریفک مینجمنٹ انفورسمنٹ اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اسلام آباد میں ٹریفک ڈسپلن کا فروغ، بہترین ٹریفک مینجمنٹ اور شہریوں کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات ہیں تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔انہوں نے چارج سنبھالنے کے فوراً بعد تمام زونل ڈی ایس پیز کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی اور ٹریفک مینجمنٹ، انفورسمنٹ اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ٹریفک ڈسپلن کا فروغ بہترین ٹریفک مینجمنٹ اور شہریوں کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو مزید مؤثر بنایا جائے اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں لین وائلیشن ون وے کی خلاف ورزی دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سیٹ بیلٹ کی پابندی غیر نمونہ و غیر قانونی نمبر پلیٹس کم عمر ڈرائیونگ، ون ویلنگ اور ڈرفٹنگ کے خلاف سخت اور مؤثر انفورسمنٹ یقینی بنانے کی ہدایت جاری کیسی ٹی او اسلام آباد نے مزید کہا کہ تمام زونل افسران کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر اور جانچی جائے گی ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر محفوظ اور شہری دوست بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اسلام آباد ٹریفک پولیس جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ٹریفک مینجمنٹ کے ذریعے شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی
چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا انہوں نے تمام زونل ڈی ایس پیز کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت
Leave a comment



