باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Daily IMrozeDaily IMrozeDaily IMroze
Notification Show More
Aa
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • بزنس
  • کالم و اداریہ
  • پی ڈی ایف PDF
  • رابطہ
Reading: مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال پر روسی وزارتِ خارجہ کا بیان
Share
Daily IMrozeDaily IMroze
Aa
Search
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • بزنس
  • کالم و اداریہ
  • پی ڈی ایف PDF
  • رابطہ
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Daily IMroze > Blog > انٹر نیشنل > مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال پر روسی وزارتِ خارجہ کا بیان
انٹر نیشنل

مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال پر روسی وزارتِ خارجہ کا بیان

News Desk
Last updated: 2026/04/11 at 4:54 شام
News Desk 3 مہینے ago
Share
SHARE

امروز رپورٹ
اسلام آباد:خلیجِ فارس کے خطے میں پیچیدہ صورتِ حال کے حل کے لیے ایک موقع پیدا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ بیشتر ممالک اس عمل کی حمایت کر رہے ہیں اور اپنی امیدیں امریکہ اور ایران کے درمیان ان مذاکرات کی کامیابی سے وابستہ کیے ہوئے ہیں، جو ہمارے پاکستانی شراکت داروں کی ثالثی میں اسلام آباد میں شروع ہونے والے ہیں۔

تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض قوتیں، خواہ دانستہ طور پر یا غیر دانستہ طور پر، قیامِ امن کی جانب پیش رفت میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں۔ بالخصوص وہ عناصر، جنہوں نے ایران کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا اور اب آبنائے ہرمز میں جہاز رانی سے متعلق مسائل کا ذمہ دار بھی ایران ہی کو ٹھہرا رہے ہیں، انہیں واقعات کی حقیقی ترتیب کو مسخ نہیں کرنا چاہیے، خصوصاً اس حقیقت کو کہ 28 فروری تک یہ نہایت اہم آبی گزرگاہ بلا تعطل فعال رہی۔

اس مرحلے پر بنیادی مقصد خطے میں جاری اس تباہ کن تنازع کے بنیادی اسباب کا تدارک ہے، یعنی اس جنگ کا مکمل خاتمہ جس کا آغاز امریکہ اور اسرائیل نے کیا۔ اس کے اثرات میں جزیرہ نمائے عرب کے ممالک کو پہنچنے والا نقصان بھی شامل ہے، نیز لبنان۔اسرائیل سرحدی علاقے میں جاری فوجی سرگرمیاں اور لبنان پر ہونے والے میزائل و فضائی حملے بھی، جن کا فوری طور پر بند ہونا ناگزیر ہے۔

اس تناظر میں ہم اس امر کے حامی ہیں کہ خطے کے ممالک کے درمیان موجود اختلافات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے۔ ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں تاکہ تعمیری امن کی کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکے اور مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا استحکام کی راہ ہموار کی جا سکے۔

ہم پاکستان میں عنقریب منعقد ہونے والے مذاکرات کے تمام شرکا سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کریں اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں جو اس اہم موقع کو نقصان پہنچا سکتا ہو۔

ہم ایک بار پھر خلیجِ فارس کے خطے کے لیے سلامتی کے ایسے ڈھانچے کے قیام سے متعلق روس کی اس دیرینہ تجویز کی اہمیت پر زور دیتے ہیں، جو تمام ساحلی ریاستوں، یعنی عرب ممالک اور اسلامی جمہوریہ ایران، کے درمیان مکالمے کے ذریعے وجود میں آئے، اور جس میں ایسے بیرونی فریقوں کی شرکت اور حمایت بھی شامل ہو جو مفادات کے منصفانہ اور پائیدار توازن کے قیام میں حقیقی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

You Might Also Like

جدہ میں چوہدری شہباز حسین و چوہدری فاروق جاوید کے ساتھ محبتوں بھری محفل پرانی یادوں کی خوشبو اور دوستوں کی بے مثال رفاقت

دیارِ غیر میں دیانت داری سے رزقِ حلال کمانا عظیم عبادت اور مملکتِ سعودی عرب کے قوانین کا احترام ہماری اولین ذمہ داری ہے سینیٹر پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم

پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے بزنس نیٹ ورک میٹ اپ کی تقریب ایم اس یو پہ دستخط سفارت خانۂ پاکستان کی منسٹر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ ڈاکٹر شگفتہ زرین نے بطور مہمانِ شرکت کی

امریکا کے 250 ویں یومِ آزادی پر صدر اور وزیراعظم کی مبارکباد صدر زرداری کی ٹرمپ کو دورۂ پاکستان کی دعوت وزیراعظم کا پاک۔امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

جدہ میں مولانا عبدالخبیر آزاد چوہدری فاروق جاوید اور شہزاد ڈوگر کے اعزاز میں پروقار عشائیہ اتحادِ امت اور اخوتِ اسلامی پر زور

TAGGED: مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال پر روسی وزارتِ خارجہ کا بیان
News Desk اپریل 11, 2026 اپریل 11, 2026
Share This Article
Facebook Twitter Email Print
Previous Article شہباز۔منیر: انسانیت کو بچانے والے ہیرو
Next Article نوبل پرائز ـ اعتراف یا خوشامد؟ فیلڈ مارشل کی تکریم میں حدِ فاصل کا تعین
Leave a comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

- اشتہارات-
Ad imageAd image

!ہمیں فالو کریں

ہمیں سوشل میڈیا پر تلاش کریں۔
Facebook Like
Twitter Follow
Youtube Subscribe
Telegram Follow
- اشتہارات-
Ad imageAd image

Recent Posts

  • روزنامہ امروز اسلام آباد مورخہ 16 جولائی 2026
  • صفر المظفر 1448 ہجری کا چاند نظر آ گیا کل یکم صفر ہوگی
  • روزنامہ امروز اسلام آباد مورخہ 15 جولائی 2026
  • روزنامہ امروز اسلام آباد مورخہ14 جولائی 2026
  • روزنامہ امروز اسلام آباد مورخہ13جولائی 2026

Recent Comments

دکھانے کے لئے کوئی تبصرہ نہیں۔
about us

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔

ہمیں سوشل میڈیا پر تلاش کریں
© Daily IMROZE. Media Hut Design Company. All Rights Reserved.
ہمارے ساتھ شامل ہوں!

ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں اور کبھی بھی تازہ ترین خبروں، پوڈکاسٹس وغیرہ سے محروم نہ ہوں۔

صفر سپیم، کسی بھی وقت ان سبسکرائب کریں۔
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?