باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Daily IMrozeDaily IMrozeDaily IMroze
Notification Show More
Aa
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • بزنس
  • کالم و اداریہ
  • پی ڈی ایف PDF
  • رابطہ
Reading: پاکستانی سفارتکاروں کی چینی الیکٹرک گاڑیوں کی آزمائشی ڈرائیونگ
Share
Daily IMrozeDaily IMroze
Aa
Search
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • بزنس
  • کالم و اداریہ
  • پی ڈی ایف PDF
  • رابطہ
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Daily IMroze > Blog > انٹر نیشنل > پاکستانی سفارتکاروں کی چینی الیکٹرک گاڑیوں کی آزمائشی ڈرائیونگ
انٹر نیشنل

پاکستانی سفارتکاروں کی چینی الیکٹرک گاڑیوں کی آزمائشی ڈرائیونگ

News Desk
Last updated: 2025/06/20 at 12:46 شام
News Desk 11 مہینے ago
Share
SHARE

نان چھانگ(شِنہوا)سٹریٹجک کمیونیکیشن فورم 2025 کے دوران پاکستانی سفارتی مندوبین نے شانگ راؤ اقتصادی و ٹیکنالوجیکل ترقیاتی زون میں واقع جیانگ شی گیلے نیو انرجی کمرشل وہیکل کمپنی لمیٹڈ کا دورہ کیا ۔
مندوبین نے چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی صلاحیتوں کا براہ راست تجربہ کیا اور آزمائشی سفر کے دوران انہیں دنیا کے لئے ایک متاثر کن تحفہ قرار دے کر خوب سراہا۔
یہ فیکٹری شانگ راؤ آٹوموبائل انڈسٹری کلسٹر کے اندر واقع ہے جہاں 22 اپ اسٹریم ادارے کام کرتے ہیں اور گیلے ایک مرکزی ستون کی حیثیت رکھتی ہے۔
اس سفارتی سرگرمی کا وقت گیلے کی تجارتی توسیع میں اہم پیش رفت کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔گیلے ہولڈنگ گروپ نے حال ہی میں پاکستان کے ایچ آر ایل انجینئرنگ گروپ اور کیپیٹل سمارٹ موٹرز کے ساتھ معاہدے کئے ہیں تاکہ گیلے کی یوآن چھینگ برانڈ کی گاڑیوں سمیت اس کی تمام نئی توانائی کمرشل گاڑیاں پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرائی جاسکیں۔
یوآن چھینگ برانڈ اور ایچ آر ایل کے درمیان طے پانے والے باضابطہ مشترکہ منصوبے کے معاہدے سے نئی توانائی کی مسافر اور کمرشل گاڑیوں میں تعاون مزید گہرا ہوگا۔
یہ شراکت داری جو مکمل گاڑیوں کی درآمد (سی بی یو) اور لوکل ناکڈ۔ ڈاؤن (سی کے ڈی) اسمبلی دونوں کو یکجا کرتی ہے، پاکستان کی آٹو صنعت میں نئی جان ڈالنے کے لئے تیار ہے۔
یہ تعاون پاکستان کی نئی توانائی کی صنعت کے خاکے سے بالکل مطابقت رکھتا ہے۔ پاکستان کا ہدف ہے کہ 2030 تک نئی گاڑیوں کی فروخت میں الیکٹرک گاڑیوں کا حصہ 30 فیصد ہو نا چاہیے،اس کے لئے مسافر گا ڑیوں، کمرشل ٹرکوں اور اہم 2/3 پہیوں والی گاڑیوں کو شامل کرنے والی پالیسیاں بنائی گئی ہیں، یہ سب الیکٹرک گاڑیوں کے ایک متنوع ماحول دوست نظام کی تشکیل کی کوشش کا حصہ ہے۔
چائنہ انسٹی ٹیوٹس آف کنٹیمپریری انٹرنیشنل ریلیشنز(سی آئی سی آئی آر)میں انسٹی ٹیوٹ فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر وانگ شی دا نے کہا کہ نئی توانائی گاڑیوں (این ای وی) کی چینی کمپنیاں پاکستان کو ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ماحولیاتی تبدیلی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد فراہم کریں گی، چاہے وہ فروخت کے حوالے سے ہوں یا پیداوار کے لحاظ سے ہوں۔
انہوں نے زور دیا کہ کئی سالوں کی ترقی کے بعد چینی نئی توانائی گاڑیاں (این ای ویز) موثر لاگت، فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت اور انٹیلی جنٹ ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے دنیا کی بہترین گاڑیوں میں شمار ہوتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی قیمت میں برتری انہیں پاکستان میں مقامی صارفین کے لئے خاص طور پر پرکشش بناتی ہے۔
گریٹ وال اور ایس اے آئی سی ایم جی جیسی چینی کار ساز کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ ماڈلز لانچ کرچکی ہیں اور بی وائے ڈی بھی ایک فیکٹری قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
وانگ شی دا نے مزید کہا کہ فی الحال این ای وی صنعت کی اپ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم کمپنیاں چین کے اندر زیادہ جامع طور پر تیار کی گئی ہیں ۔اس لئے بڑی حد تک پاکستان بنیادی طور پر مقامی اسمبلی کا ذمہ دار ہے تاہم مقامی پیداواری صلاحیت میں اضافے اور معاون سہولیات میں بہتری کے ساتھ مستقبل میں مقامی مینوفیکچرنگ اور اسمبلی دونوں کی گنجائش موجود ہے۔
پاکستان پالیسی سپورٹ، سرمایہ کاری کی ترغیبات اور صارفین کی رہنمائی کے ذریعے نقل و حمل کی اپنی ماحول دوست تبدیلی کو مستحکم طریقے سے آگے بڑھا رہا ہے۔ جیانگ شی کے شانگ راؤ میں سفیروں کی آزمائشی ڈرائیو سفارتی تبادلے سے بڑھ کر معنی رکھتی ہے۔
اس نے چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی اختراع کو پاکستان کی ماحول دوست ترقی کی خواہشات کے ساتھ گہرے انضمام کو بھی اجاگر کیا۔ یہ تجربہ جنوبی ایشیائی اقوام کے لئے ایک نئی کم کاربن اور موثر نقل و حمل کی صورتحال کامنظرنامہ بیان کر تا ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ چینی نئی توانائی ٹیکنالوجی عالمی پائیدار ترقی میں مزید حصہ ڈالے گی۔

You Might Also Like

پاک -چین کہانیاں| چین میں کاروبار کا گھر جیسا احساس:پاکستانی تاجر آر سی ای پی ایکسپو میں مواقع تلاش کر رہے ہیں

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے عالمی سطح پر اہم سنگِ میل عبور کر لیا

مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال پر روسی وزارتِ خارجہ کا بیان

برطانوی پارلیمنٹ میں دیئے جانے والے ایوارڈز کی حقیقت بے نقاب

‏روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر تہنیتی پیغام

TAGGED: پاکستانی سفارتکاروں کی چینی الیکٹرک گاڑیوں کی آزمائشی ڈرائیونگ
News Desk جون 20, 2025 جون 20, 2025
Share This Article
Facebook Twitter Email Print
Previous Article روزنامہ امروز اسلام آباد مورخہ20 جون 2025
Next Article ہیڈ کانسٹیبل مارگلہ تھانہ اشفاق کی چیرہ دستیاں
Leave a comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

- اشتہارات-
Ad imageAd image

!ہمیں فالو کریں

ہمیں سوشل میڈیا پر تلاش کریں۔
Facebook Like
Twitter Follow
Youtube Subscribe
Telegram Follow
- اشتہارات-
Ad imageAd image

Recent Posts

  • ایک اور بھارتی ڈرامہ: مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں آزاد کشمیر کے لیے 24 نشستیں "مختص”
  • پاک -چین کہانیاں| چین میں کاروبار کا گھر جیسا احساس:پاکستانی تاجر آر سی ای پی ایکسپو میں مواقع تلاش کر رہے ہیں
  • پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے عالمی سطح پر اہم سنگِ میل عبور کر لیا
  • فوجی وردی میں ملبوس فیلڈ مارشل کا تہران آمد پر گرمجوشی سے استقبال
  • نوبل پرائز ـ اعتراف یا خوشامد؟ فیلڈ مارشل کی تکریم میں حدِ فاصل کا تعین

Recent Comments

دکھانے کے لئے کوئی تبصرہ نہیں۔
about us

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔

ہمیں سوشل میڈیا پر تلاش کریں
© Daily IMROZE. Media Hut Design Company. All Rights Reserved.
ہمارے ساتھ شامل ہوں!

ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں اور کبھی بھی تازہ ترین خبروں، پوڈکاسٹس وغیرہ سے محروم نہ ہوں۔

صفر سپیم، کسی بھی وقت ان سبسکرائب کریں۔
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?