کراچی (پی پی اے) پاکستان ویمن انڈر 19 ٹیم نے چوتھے ٹی20 میچ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ ویمن انڈر 19 کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کر دی جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے۔ پاکستان کی باؤلرز نے عمدہ لائن و لینتھ کے ساتھ گیندبازی کرتے ہوئے حریف ٹیم کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا 110 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن انڈر 19 کی بلے بازوں نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور 19.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنا کر میچ 6 وکٹوں سے اپنے نام کر لیا اس فتح کے ساتھ پاکستان نے سیریز میں شاندار واپسی کرتے ہوئے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی20 میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا جو فیصلہ کن معرکے کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ اس میچ کی فاتح ٹیم ہی سیریز اپنے نام کرے گی



