اسلام آباد : انسپکٹر جنرل آف پولیس آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کیپیٹل پولیس کالج اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سینئر پولیس افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری تربیتی کورسز، سکیورٹی انتظامات اور پیشہ ورانہ تربیت کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے تربیتی معیار کو مزید بہتر بنانے جدید ٹیکنالوجی انٹیلی جنس بیسڈ انویسٹی گیشن اور ڈیجیٹل فرانزک پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ تمام کورسز بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اجلاس میں ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر محمد عتیق طاہر ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں ایس ایس پی سی ٹی ڈی سعود خان ڈائریکٹر ٹریننگ سی ٹی ڈی میجر اعجاز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی دورے کے دوران آئی جی اسلام آباد نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے کے زیرِ تربیت افسران کو فراہم کی جانے والی پیشہ ورانہ تربیت جدید تدریسی طریقہ کار عملی مشقوں انٹیلی جنس بیسڈ انویسٹی گیشن ڈیجیٹل فرانزک اور سائنسی تفتیشی مہارتوں سے متعلق بریفنگ لی انہوں نے تربیتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور زیرِ تربیت افسران سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ استعداد تربیتی معیار اور سیکھنے کے عمل کا بھی جائزہ لیا سید علی ناصر رضوی نے ہدایت کی کہ کیپیٹل پولیس کالج میں جاری تمام تربیتی کورسز مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیے جائیں نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھا جائے اور سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ تربیتی سرگرمیاں بہترین ماحول میں جاری رہیں انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سائنسی تحقیق ڈیجیٹل فرانزک انٹیلی جنس بیسڈ پولیسنگ انسانی حقوق اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کو تربیتی پروگرامز کا لازمی حصہ بنایا جائے تاکہ افسران ہر قسم کے سکیورٹی اور تفتیشی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹ سکیں آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کیپیٹل پولیس کالج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور جدید پولیسنگ کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اداروں کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون تجربات کے تبادلے اور معیاری تربیت کے ذریعے قومی سلامتی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے، جبکہ اسلام آباد پولیس جدید پیشہ ور مؤثر اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کے لیے اعلیٰ معیار کی تربیت اور استعدادِ کار میں اضافے کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھے گی



