باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Daily IMrozeDaily IMrozeDaily IMroze
Notification Show More
Aa
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • بزنس
  • کالم و اداریہ
  • پی ڈی ایف PDF
  • رابطہ
Reading: دیارِ غیر میں دیانت داری سے رزقِ حلال کمانا عظیم عبادت اور مملکتِ سعودی عرب کے قوانین کا احترام ہماری اولین ذمہ داری ہے سینیٹر پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم
Share
Daily IMrozeDaily IMroze
Aa
Search
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • بزنس
  • کالم و اداریہ
  • پی ڈی ایف PDF
  • رابطہ
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Daily IMroze > Blog > انٹر نیشنل > دیارِ غیر میں دیانت داری سے رزقِ حلال کمانا عظیم عبادت اور مملکتِ سعودی عرب کے قوانین کا احترام ہماری اولین ذمہ داری ہے سینیٹر پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم
انٹر نیشنل

دیارِ غیر میں دیانت داری سے رزقِ حلال کمانا عظیم عبادت اور مملکتِ سعودی عرب کے قوانین کا احترام ہماری اولین ذمہ داری ہے سینیٹر پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم

News Desk
Last updated: 2026/07/06 at 5:15 شام
News Desk 3 ہفتے ago
Share
SHARE

جدہ (محمد اکرم اسد)امیرِ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان و سینیٹر پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے تارکینِ وطن اوورسیز پاکستانیز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پردیس میں رہ کر اللہ کا فضل روزگار تلاش کرنا ایک انتہائی فضیلت والا عمل ہے۔ اگر انسان دیانت داری امانت داری اور اخلاص کے ساتھ رزقِ حلال کمائے تو یہ محنت اور مزدوری بھی اللہ کے ہاں ایک عظیم عبادت کا درجہ رکھتی ہے انہوں نے رفقاء کو تاکید کی کہ وہ اپنے روزگار میں ہمیشہ امانت و دیانت کے اعلیٰ معیار قائم رکھیں وہ یہاں معروف کاروباری و دینی شخصیت مرزا احمد بیگ کی میزبانی میں منعقدہ ایک عظیم الشان تعلیمی و دعوتی تقریب سے صدارتی خطاب کر رہے تھے جس میں جدہ میں مقیم علم دوست رفقاء اور محبانِ دین نے بھرپور شرکت کی ان کے ہمراہ عالمی شہرت یافتہ دعوتی و اشاعتی ادارے دارالسلام کے بانی و رئیس عبدالملک مجاہد اور مایہ ناز خطیبِ پاکستان قاری یاسین حیدر بھی جلوہ افروز تھے دوسرے اہم نکتے پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے فرمایا کہ مملکتِ سعودی عرب حرمین شریفین کی مقدس سرزمین توحید کا مرکز اور اسلامی قوانین کا گہوارہ ہے یہ ملک ہم سب کا دوسرا گھر ہے اور اس سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے انہوں نے حاضرین پر زور دیا کہ مملکتِ سعودی عرب کے قوانین کی مکمل پاسداری کریں اور سوشل میڈیا پر کیے جانے والے کسی بھی قسم کے منفی پروپیگنڈے کا نہ تو خود حصہ بنیں اور نہ ہی اس سے متاثر ہوں انہوں نے کہا کہ اس مقدس سرزمین کے امن و امان اور وقار کا تحفظ ہم سب کی اخلاقی اور ملی ذمہ داری ہے انہوں نے میزبانِ مرزا احمد بیگ کی والہانہ محبت اور بے مثال میزبانی کو سراہتے ہوئے ان کا اور چیف آرگنائزر اور ناظم تقریب عبدالقیوم سلفی اور تمام شرکاء کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا امیرِ جمعیت نے مرزا احمد بیگ پر خصوصی شفقت محبت اور پیار کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دعوتی خدمات کو گراں قدر قرار دیا تقریب کے اختتام پر چیف آرگنائزر عبدالقیوم سلفی نے تمام مہمانانِ گرامی اور حاضرینِ مجلس کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر موجود حاضرین نے امیرِ محترم کے فکری ارشادات کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے انتظامیہ اور میزبانِ اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا یہ یادگار بزم ملک و ملت کی سلامتی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کی دعاؤں کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی

You Might Also Like

جدہ قونصل خانے میں فرینہ ارشد نئی ڈپٹی قونصل جنرل مقرر سعدیہ وقار النساء کی تعیناتی مکمل پاکستان واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت 

قونصل جنرل کا پاکستانی سرمایہ کاروں کو مشترکہ سرمایہ کاری بڑھانے کا پیغام سعودی عرب میں پاکستانی سرمایہ کاروں کے اتحاد تعاون اور اقتصادی روابط مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

ایران امریکا کشیدگی عالمی منڈی میں تیل مہنگا خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ سپلائی خدشات کے باعث عالمی منڈی میں تشویش

جدہ میں چوہدری شہباز حسین و چوہدری فاروق جاوید کے ساتھ محبتوں بھری محفل پرانی یادوں کی خوشبو اور دوستوں کی بے مثال رفاقت

پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے بزنس نیٹ ورک میٹ اپ کی تقریب ایم اس یو پہ دستخط سفارت خانۂ پاکستان کی منسٹر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ ڈاکٹر شگفتہ زرین نے بطور مہمانِ شرکت کی

News Desk جولائی 6, 2026 جولائی 6, 2026
Share This Article
Facebook Twitter Email Print
Previous Article پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے بزنس نیٹ ورک میٹ اپ کی تقریب ایم اس یو پہ دستخط سفارت خانۂ پاکستان کی منسٹر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ ڈاکٹر شگفتہ زرین نے بطور مہمانِ شرکت کی
Next Article روزنامہ امروز اسلام آباد مورخہ7جولائی 2026
Leave a comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

- اشتہارات-
Ad imageAd image

!ہمیں فالو کریں

ہمیں سوشل میڈیا پر تلاش کریں۔
Facebook Like
Twitter Follow
Youtube Subscribe
Telegram Follow
- اشتہارات-
Ad imageAd image

Recent Posts

  • روزنامہ امروز اسلام آباد مورخہ 27 جولائی 2026
  • آزاد کشمیر انتخابات 2026 میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں آج پولنگ 14 لاکھ سے زائد ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے 296 امیدوار میدان میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
  • پاکستان اور بنگلہ دیش سیمی فائنل میں  پہنچ گئے کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ پاکستان کی مسلسل چوتھی کامیابی سری لنکا اور بنگلہ دیش کی فتوحات
  • بے چینی کے ماحول میں آزاد کشمیر میں انتخابات: JAAC پر پابندی، پی ٹی آئی کا بائیکاٹ اور پی پی پی و ن لیگ کے درمیان مقابلہ
  • ایشین ہاکی فائیوز چیلنجر ٹرافی ازبکستان چیمپئن، پاکستان ویمنز ٹیم رنر اپ فائنل میں ازبکستان نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا گرین شرٹس کی مجموعی کارکردگی قابلِ ستائش رہی

Recent Comments

دکھانے کے لئے کوئی تبصرہ نہیں۔
about us

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔

ہمیں سوشل میڈیا پر تلاش کریں
© Daily IMROZE. Media Hut Design Company. All Rights Reserved.
ہمارے ساتھ شامل ہوں!

ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں اور کبھی بھی تازہ ترین خبروں، پوڈکاسٹس وغیرہ سے محروم نہ ہوں۔

صفر سپیم، کسی بھی وقت ان سبسکرائب کریں۔
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?