اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے وزیراعظم نے کہا کہ قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے جا رہے ہیں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہِ راست عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے فی لیٹر ہو جائے گی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام نے مشکل حالات میں صبر اور حوصلے کا مظاہرہ کیا حکومت عوامی مشکلات سے آگاہ ہے اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی



