جدہ (محمد اکرم اسد) سابق وفاقی وزیر، کاروباری و سماجی شخصیت شہباز حسین چوہدری نے کہا ہے کہ دیار غیر میں رہتے ہوئے ہمیں سیاست سے بالا تر ہو کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور اپنے اچھے کردار سے اپنے دوسرے گھر سعودی عرب میں رہتے ہوئے جہاں ہمیں اپنے وطن کا نام روشن کرنا ہے وہیں دو طرفہ تعلقات میں اضافہ کے لئے بھی کام کرنا چاہئے اور مقامی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنا چاہئے جہاں اسوقت بہت زیادہ سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں وہ یہاں پاکستان سے عمرہ پر آئے ہوئے سابق اورسیز پاکستانی و کاروباری شخصیت چوہدری فاروق جاوید کو دیئے گئے ڈنر میں بات چیت کر رہے تھے انہوں نے انہیں عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسول صلعم پر حاضری کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی انکا یہ روحانی سفر قبول فرمائے، اس محبت بھری محفل میں چوہدری ممتاز اختر کاہلوں، سابق چیئرمین نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کمیشن (NAVTEC) پاکستان بیرسٹر عبداللہ کاہلوں بزنس کمیونٹی کے سیکرٹری جنرل مہر عبدالخالق لک چوہدری محمد اکرم فیض چوہدری محمد آصف اور دیگر معزز احباب شریک تھے۔ محفل کا آغاز جدہ میں گزرے ہوئے حسین دنوں پاکستانی کمیونٹی کی سرگرمیوں اور ان یادگار تقریبات کے تذکرے سے ہوا جنہوں نے ہم سب کو محبت اخوت اور باہمی احترام کے مضبوط رشتوں میں باندھے رکھا چوہدری فاروق جاوید نے اپنی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شہباز حسین کی مہمان نوازی ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی میں ضرب المثل رہی ہے ان کا دسترخوان ہر وقت پاکستان سے آنے والے مہمانوں دوستوں اور کمیونٹی کے افراد کے لیے کھلا رہتا تھا وہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر سب کو محبت عزت اور احترام کے ساتھ مدعو کرتے اور نہایت خلوص سے میزبانی کرتے وفاقی وزیر بننے کے بعد بھی جہلم یا سعودی عرب سے جو شخص کسی جائز کام کے لیے ان کے پاس جاتا ،انہوں نے حتیٰ المقدور اس کی معاونت کی۔اللہ تعالیٰ نے اس خاندان کو بے شمار عزتوں سے نوازا ایک بھائی گورنر پنجاب کے منصب پر فائز رہے، دوسرے بھائی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ رہے اور خاندان کے دیگر افراد نے بھی ملک کی اعلیٰ ذمہ داریوں پر خدمات انجام دیں لیکن اس سب کے باوجود چوہدری شہباز حسین کی سادگی انکساری اور خوش اخلاقی میں کبھی فرق نہیں آیا۔ وہ آج بھی اسی خلوص اور اپنائیت کے ساتھ اپنے دوستوں اور احباب سے ملتے ہیں چوہدری ممتاز اختر کاہلو کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہیہ بھی اپنی وسیع القلبی، مہمان نوازی اور عوامی خدمت کے حوالے سے منفرد مقام رکھتے ہیں ان کا دسترخوان ہمیشہ دوستوں اور مہمانوں کے لیے کھلا رہتا ہے اور بطور چیئرمین NAVTEC انہوں نے پورے پاکستان میں ٹیکنیکل تعلیم کے فروغ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور بے شمار نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں محفل میں موجود مہر عبدالخالق لک سیکرٹری جنرل پاکستان انوسٹمنٹ فورم نے اس ملاقات اور محفل کو سود مند قرار دیا اور کہا کہ وہ بطور سکریٹری جنرل پاکستان انوسٹمنٹ فورم جہاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے مقامی تاجروں کو راغب کر رہے ہیں وہیں پاکستانی سرمایہ کاروں کی بھی سعودی عرب کے بارے میں رہنمائی کر رہے ہیں اسی نشست میں چوہدری اکرم فیض کے بھانجے کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا، مرحوم کے لیے مغفرت درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی بعد ازاں سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین نے اپنے روایتی خلوص کے ساتھ پرتکلف ضیافت سے تمام مہمانوں کی تواضع کی۔ لذیذ کھانوں سے بڑھ کر محبت، اپنائیت، بے تکلف گفتگو اور ماضی کی حسین یادوں نے اس محفل کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنا دیا۔ دل تو یہی چاہتا تھا کہ یہ نشست یونہی جاری رہے اور ہماری دوستیوں و محبتوں کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور ہمیں اسی طرح اخوت احترام اور باہمی اعتماد کے رشتوں میں جوڑے رکھے



