باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Daily IMrozeDaily IMrozeDaily IMroze
Notification Show More
Aa
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • بزنس
  • کالم و اداریہ
  • پی ڈی ایف PDF
  • رابطہ
Reading: جدہ میں مولانا عبدالخبیر آزاد چوہدری فاروق جاوید اور شہزاد ڈوگر کے اعزاز میں پروقار عشائیہ اتحادِ امت اور اخوتِ اسلامی پر زور
Share
Daily IMrozeDaily IMroze
Aa
Search
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • بزنس
  • کالم و اداریہ
  • پی ڈی ایف PDF
  • رابطہ
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Daily IMroze > Blog > انٹر نیشنل > جدہ میں مولانا عبدالخبیر آزاد چوہدری فاروق جاوید اور شہزاد ڈوگر کے اعزاز میں پروقار عشائیہ اتحادِ امت اور اخوتِ اسلامی پر زور
انٹر نیشنل

جدہ میں مولانا عبدالخبیر آزاد چوہدری فاروق جاوید اور شہزاد ڈوگر کے اعزاز میں پروقار عشائیہ اتحادِ امت اور اخوتِ اسلامی پر زور

News Desk
Last updated: 2026/07/05 at 2:41 شام
News Desk 2 دن ago
Share
SHARE

جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان روئیت ھلال کمیٹی کے چیئرمین و امام و خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ اسوقت امتِ مسلمہ کے اتحاد مختلف مکاتبِ فکر میں ہم آہنگی پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور دینِ اسلام کی خدمت کی ضرورت ہے انہوں نے رسولِ اکرم ﷺ کے خطبۂ حجۃ الوداع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی عربی کو عجمی پر، کسی عجمی کو عربی پر کسی گورے کو کالے پر اور کسی کالے کو گورے پر کوئی فضیلت نہیں، فضیلت کا معیار صرف تقویٰ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج امتِ مسلمہ کو قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اتحاد اعتدال رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا۔ وہ یہاں جدہ کے معروف بزنس مین سماجی شخصیت اور آرائیں برادری کے ممتاز رہنما چوہدری عبدالوحید کی جانب سے جدہ کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں اپنے اور عمرہ کی سعادت کے لیے سعودی عرب آنے والی ممتاز شخصیات جن میں لاہور پاکستان کی معروف آرکیٹکچر انجنئرنگ فرم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری فاروق جاوید اور ڈوگر موٹرز کے شہزاد ڈوگر کے اعزاز میں ایک پروقار اور پرتکلف عشائیے سے خطاب کر رہے تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری فاروق جاوید نے کہا کہ رسولِ اکرم ﷺ خاتم النبیین ہیں اور آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا انہوں نے کہا کہ علماء کرام انبیاء کے وارث ہیں اور دینِ اسلام کی دعوت و تبلیغ کی ذمہ داری انہی کے ذریعے امت تک منتقل ہوئی ہے تاہم ہر مسلمان پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کا پیغام محبت، حکمت اور حسنِ اخلاق کے ساتھ دوسروں تک پہنچائے، اور یہ مبارک سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا انہوں نے سورۂ حجرات کے مفہوم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مختلف قوموں اور قبیلوں کو ایک دوسرے کی پہچان محبت خیرخواہی اور باہمی تعاون کے لیے بنایا ہے نہ کہ برتری اور تعصب کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک عزت و فضیلت کا اصل معیار تقویٰ ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دنیا کی زندگی عارضی جبکہ آخرت کی زندگی دائمی ہے، اس لیے ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا شکرگزاری بڑوں کے احترام، چھوٹوں سے محبت اور علماء کرام کی صحبت کو اپنی زندگی کا حصہ بنا کر ایک بہترین اسلامی معاشرہ تشکیل دینا چاہیے تقریب کی نظامت کے فرائض ممتاز صحافی چوہدری نورالحسن گجر نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے جبکہ تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت قاری محمد آصف نے حاصل کی تقریب سے پاکستان بزنس فورم کے سکریٹری جنرل عبدالخالق لک، شہزاد ڈوگر، چوہدری محمد اکرم گجر، میاں رضوان الحق، نے بھی خطاب کیا تقریب میں چوہدری فاروق انجم، چوہدری آصف نور آرائیں چوہدری خالد رشید چوہدری ارشد، جمیل سدھو طلحہ شاہد فہد شریف چوہدری ذوالفقار آرائیں ملک علی خورشید عمر مسعود احمد پوری اور محمد خلیل سمیت سعودی عرب کی بزنس کمیونٹی مختلف سماجی فلاحی اور سیاسی تنظیموں کے عہدیداران نے بھرپور نمائندگی کی میڈیا کی جانب سے سینئر صحافی اکرم اسد سمیت متعدد صحافیوں اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ شخصیات نے بھی شرکت کی آخر میں میزبان چوہدری عبدالوحید نے تمام مہمانوں کا فرداً فرداً تعارف کرایا ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی محافل دیارِ غیر میں مقیم پاکستانیوں کے درمیان محبت اخوت اور باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں تقریب کے اختتام پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے مرحوم انجینئر شہباز سمیت تمام مرحومین کی مغفرت درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرائی انہوں نے پاکستان، سعودی عرب اور پوری امتِ مسلمہ کے اتحاد امن استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعا کی

You Might Also Like

جدہ میں چوہدری شہباز حسین و چوہدری فاروق جاوید کے ساتھ محبتوں بھری محفل پرانی یادوں کی خوشبو اور دوستوں کی بے مثال رفاقت

دیارِ غیر میں دیانت داری سے رزقِ حلال کمانا عظیم عبادت اور مملکتِ سعودی عرب کے قوانین کا احترام ہماری اولین ذمہ داری ہے سینیٹر پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم

پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے بزنس نیٹ ورک میٹ اپ کی تقریب ایم اس یو پہ دستخط سفارت خانۂ پاکستان کی منسٹر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ ڈاکٹر شگفتہ زرین نے بطور مہمانِ شرکت کی

امریکا کے 250 ویں یومِ آزادی پر صدر اور وزیراعظم کی مبارکباد صدر زرداری کی ٹرمپ کو دورۂ پاکستان کی دعوت وزیراعظم کا پاک۔امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے فروغ میں محمد عامر خان کی نمایاں خدمات

News Desk جولائی 5, 2026 جولائی 5, 2026
Share This Article
Facebook Twitter Email Print
Previous Article ڈی آئی جی کا ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کا حکم ڈی آئی جی محمد جواد طارق کا پولیس انفراسٹرکچر اور انتظامی امور بہتر بنانے پر زور
Next Article امریکا کے 250 ویں یومِ آزادی پر صدر اور وزیراعظم کی مبارکباد صدر زرداری کی ٹرمپ کو دورۂ پاکستان کی دعوت وزیراعظم کا پاک۔امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار
Leave a comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

- اشتہارات-
Ad imageAd image

!ہمیں فالو کریں

ہمیں سوشل میڈیا پر تلاش کریں۔
Facebook Like
Twitter Follow
Youtube Subscribe
Telegram Follow
- اشتہارات-
Ad imageAd image

Recent Posts

  • جدہ میں چوہدری شہباز حسین و چوہدری فاروق جاوید کے ساتھ محبتوں بھری محفل پرانی یادوں کی خوشبو اور دوستوں کی بے مثال رفاقت
  • روزنامہ امروز اسلام آباد مورخہ7جولائی 2026
  • دیارِ غیر میں دیانت داری سے رزقِ حلال کمانا عظیم عبادت اور مملکتِ سعودی عرب کے قوانین کا احترام ہماری اولین ذمہ داری ہے سینیٹر پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم
  • پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے بزنس نیٹ ورک میٹ اپ کی تقریب ایم اس یو پہ دستخط سفارت خانۂ پاکستان کی منسٹر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ ڈاکٹر شگفتہ زرین نے بطور مہمانِ شرکت کی
  • روزنامہ امروز اسلام آباد مورخہ6 جولائی 2026

Recent Comments

دکھانے کے لئے کوئی تبصرہ نہیں۔
about us

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔

ہمیں سوشل میڈیا پر تلاش کریں
© Daily IMROZE. Media Hut Design Company. All Rights Reserved.
ہمارے ساتھ شامل ہوں!

ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں اور کبھی بھی تازہ ترین خبروں، پوڈکاسٹس وغیرہ سے محروم نہ ہوں۔

صفر سپیم، کسی بھی وقت ان سبسکرائب کریں۔
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?