
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں مارکیٹس اور کاروباری مراکز کی بندش کے اوقات کار میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹس اور تجارتی مراکز کی بندش کا وقت رات 8 بجے کے بجائے رات 9 بجے مقرر کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح شادی ہالز اور مارکیز کو رات 10 بجے جبکہ ریسٹورنٹس کو رات 11 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے حکومت نے فارمیسیز اور پیٹرول پمپس کو بندش کے اوقات کار سے مستثنیٰ قرار دیا ہے جس کے باعث یہ معمول کے مطابق کام جاری رکھ سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ملک کے مختلف علاقوں میں دن کے اوقات میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے



