وفاقی حکومت نے عوام کو جزوی ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا ہے حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کو موجودہ سطح پر برقرار رکھا گیا ہے نئی قیمتوں کا اطلاق مقررہ تاریخ سے ہوگا، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کیا جائے گا حکومت کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور شرح تبادلہ میں اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے پٹرول کی قیمت میں کمی سے موٹر سائیکل سواروں نجی گاڑیوں کے مالکان اور عام صارفین کو کچھ ریلیف ملے گا جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے سے ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے اخراجات میں استحکام برقرار رہنے کی توقع ہے



