مسقط: ایشین ہاکی فائیوز چیمپئن شپ کی چیلنجر ٹرافی کے فائنل میں ازبکستان کی ویمنز ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان ویمنز ٹیم کو 6-1 سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا جبکہ پاکستان نے عمدہ مجموعی کارکردگی کے ساتھ رنر اپ ٹرافی اپنے نام کی فائنل کے آغاز سے ہی ازبکستان نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور برق رفتار حملوں منظم ٹیم ورک مؤثر پاسنگ اور بہترین فنشنگ کے ذریعے پاکستانی دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا ازبکستان کی کھلاڑیوں نے موقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے چھ گول اسکور کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے صرف ایک گول کیا جا سکا پاکستانی ویمنز ٹیم نے میچ میں بھرپور مزاحمت کی اور کم بیک کی کوشش جاری رکھی، تاہم ازبکستان کی مضبوط دفاعی لائن اور مؤثر حملہ آور کھیل کے باعث کامیابی حاصل نہ کر سکی ازبکستان نے 6-1 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے چیلنجر ٹرافی اپنے نام کر لی اگرچہ پاکستان فائنل میں کامیابی حاصل نہ کر سکا تاہم قومی ویمنز ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں عمدہ کھیل بھرپور جذبے اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے رنر اپ کا اعزاز حاصل کیا جو مستقبل میں مزید بہتر نتائج کی امید پیدا کرتا ہے



