اسلام آباد: زونگ 5G سینٹرل ایشین والی بال ایسوسی ایشن (CAVA) مینز والی بال چیمپئن شپ 2026 میں ایونٹ دوسرےدن مزید تین دلچسپ میچ کھیلے گئے جن میں سری لنکا ازبکستان اور پاکستان نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اہم کامیابیاں حاصل کیں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سری لنکا نے سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے کے بعد نیپال کو 3-2 سے شکست دی دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور میچ آخری لمحات تک دلچسپی کا مرکز بنا رہا اس کامیابی کے ساتھ سری لنکا نے ایونٹ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی دوسرے میچ میں ازبکستان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قازقستان کو 3-2 سے شکست دے دی دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم فیصلہ کن لمحات میں ازبکستان نے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کر لی دن کے تیسرے اور اہم میچ میں میزبان پاکستان نے بنگلہ دیش کو مسلسل تین سیٹس میں شکست دے کر ایونٹ میں ایک اور اہم فتح حاصل کی پاکستانی ٹیم نے شاندار دفاعی اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے بھرپور داد وصول کی لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے تینوں مقابلے انتہائی دلچسپ رہے جہاں کھلاڑیوں نے اعلیٰ معیار کی والی بال پیش کی اور شائقین نے ہر میچ کو بھرپور انداز میں سراہا ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے جاری ہیں جس کے باعث آئندہ میچوں میں بھی دلچسپ مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے



