اسلام آباد: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے ون ڈے میں میزبان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے جواب میں پاکستان نے 211 رنز کا ہدف 43 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی پاکستان کی کامیابی میں اوپنر گل فیروزہ نے 77 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مرکزی کردار ادا کیا انہیں عمدہ بیٹنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا گل فیروزہ کی یہ مسلسل چوتھی ون ڈے نصف سنچری تھی جس سے انہوں نے اپنی شاندار فارم کا تسلسل برقرار رکھا اور ٹیم کی فتح میں فیصلہ کن کردار ادا کیا پاکستان نے بااعتماد کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف سات اوورز قبل ہی حاصل کر لیا



