فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران سعودی عرب کے قومی پرچم کے ساتھ اختیار کیے گئے ایک منفرد اور باوقار طرزِ عمل نے دنیا بھر کے شائقینِ فٹبال اور مبصرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی جہاں فیفا کے روایتی پری میچ پروٹوکول کے تحت شریک ممالک کے قومی پرچم میدان میں بچھائے جاتے ہیں وہیں سعودی عرب کے قومی پرچم کو خصوصی طور پر بلند مقام پر آویزاں کیا گیا اس فیصلے کی بنیادی وجہ پرچم پر درج کلمۂ طیبہ ہے جو اسلام کے بنیادی عقیدے اور ایک مقدس مذہبی شعار کی نمائندگی کرتا ہے سعودی عرب کے قومی قوانین اور مذہبی روایات کے مطابق پرچم کو زمین پر رکھنا یا کسی ایسے انداز میں استعمال کرنا مناسب نہیں سمجھا جاتا جس سے اس کے تقدس اور احترام پر کوئی حرف آئے اسی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ورلڈ کپ انتظامیہ نے سعودی پرچم کو دیگر جھنڈوں سے الگ اور بلند مقام پر نصب کیا تاکہ اس کی حرمت اور وقار برقرار رہے اس اقدام کو مذہبی اور ثقافتی اقدار کے احترام کی ایک عمدہ مثال قرار دیا جا رہا ہے سوشل میڈیا سمیت مختلف حلقوں میں بھی اس فیصلے کو سراہا گیا جہاں صارفین نے فیفا انتظامیہ کی جانب سے سعودی عرب کے قومی اور مذہبی تشخص کے احترام کو مثبت اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیا



