جاپان میں جاری انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا میچ کے تیسرے کوارٹر کے اختتام تک پاکستان کو 1-2 کی برتری حاصل تھی، تاہم آخری کوارٹر میں بھارتی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مسلسل 3 گول اسکور کیے اور مقابلہ اپنے نام کر لیا بھارت کی جانب سے آشیش تانی نے ہیٹ ٹرک سمیت مجموعی طور پر 4 گول اسکور کر کے کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پاکستان کے لیے عدیل فرحان اسلم اور عزیر نے ایک، ایک گول کیا اس فتح کے ساتھ بھارت نے فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ میزبان جاپان سے ہوگا



