باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Daily IMrozeDaily IMrozeDaily IMroze
Notification Show More
Aa
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • بزنس
  • کالم و اداریہ
  • پی ڈی ایف PDF
  • رابطہ
Reading: رمضان المبارک اور دین کے حقیقی خادم — حکومتی اور سماجی توجہ کے منتظر۔
Share
Daily IMrozeDaily IMroze
Aa
Search
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • بزنس
  • کالم و اداریہ
  • پی ڈی ایف PDF
  • رابطہ
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Daily IMroze > Blog > کالم و اداریہ > رمضان المبارک اور دین کے حقیقی خادم — حکومتی اور سماجی توجہ کے منتظر۔
کالم و اداریہ

رمضان المبارک اور دین کے حقیقی خادم — حکومتی اور سماجی توجہ کے منتظر۔

News Desk
Last updated: 2026/03/05 at 4:03 شام
News Desk 3 مہینے ago
Share
SHARE

چوہدری محمد مشتاق بوکڑہ

سال کے بارہ مہینوں کا سردار، رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا مہینہ رمضان المبارک جب شروع ہوتا ہے تو پورے معاشرے میں ایک روحانی فضا قائم ہو جاتی ہے۔ مساجد آباد ہو جاتی ہیں، دلوں میں خشوع و خضوع بڑھ جاتا ہے اور عبادات کا ذوق اپنے عروج پر پہنچ جاتا ہے۔ افطار اور سحری کی رونقوں سے لے کر نمازِ تراویح تک ہر طرف ایک نورانی ماحول دیکھنے کو ملتا ہے۔
رمضان المبارک کی اصل روح مساجد سے وابستہ ہے اور مساجد کو آباد رکھنے میں سب سے اہم کردار علمائے کرام، مفتیان کرام، قاری حضرات، خطباء اور مؤذنین ادا کرتے ہیں۔ یہی وہ طبقہ ہے جو پورا سال دینِ اسلام کی خدمت میں مصروف رہتا ہے۔ رمضان المبارک میں جب نمازِ تراویح کا آغاز ہوتا ہے تو حافظِ قرآن قاری حضرات قرآنِ مجید سنانے کی سعادت حاصل کرتے ہیں جبکہ علمائے کرام اور مفتیان کرام قرآنِ کریم کے پیغام کو عوام تک پہنچاتے ہیں اور دین کی تعلیمات کو عام کرتے ہیں۔
یہ طبقہ صرف عبادات تک محدود نہیں رہتا بلکہ معاشرے کے ہر دکھ سکھ میں بھی پیش پیش ہوتا ہے۔ کسی کے گھر خوشی ہو یا غم، نکاح ہو یا جنازہ، کوئی دینی مسئلہ درپیش ہو یا معاشرتی رہنمائی کی ضرورت — ہر جگہ یہی علماء اور خطباء عوام کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔ درحقیقت یہ طبقہ معاشرے کی اخلاقی و روحانی رہنمائی کا فریضہ انجام دیتا ہے۔

تاہم افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ اسلام اور دین کی خدمت کرنے والا یہی طبقہ آج بھی معاشی مشکلات اور حکومتی عدم توجہ کا شکار ہے۔ ہمارے سرکاری اداروں میں حافظ قرآن قاری حضرات اور خطباء کے گریڈ انتہائی کم ہیں۔ اگر مساجد کے مؤذنین اور خطباء کی تنخواہوں کا ذکر کیا جائے تو یہ سن کر واقعی حیرت ہوتی ہے کہ جو لوگ معاشرے کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہیں وہ خود معاشی تنگی کا شکار ہیں۔
مساجد میں خدمات انجام دینے والے مؤذن، خطیب اور قاری حضرات کی تنخواہیں اکثر اتنی کم ہوتی ہیں کہ وہ موجودہ مہنگائی کے دور میں اپنی بنیادی ضروریات بھی مشکل سے پوری کر پاتے ہیں۔ کئی جگہوں پر یہ تنخواہیں ایک عام مزدور کی آمدنی سے بھی کم ہوتی ہیں۔ یہ صورتحال نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ معاشرتی انصاف کے تقاضوں کے بھی خلاف ہے۔

حال ہی میں وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے علمائے کرام کے لیے 25 ہزار روپے وظیفہ کا اعلان ایک مثبت اور خوش آئند قدم ہے۔ یہ اقدام اس بات کا اعتراف ہے کہ علمائے کرام اور دینی خدمت انجام دینے والے افراد معاشرے کے اہم ستون ہیں۔ تاہم یہ وظیفہ عارضی کے بجائے مستقل بنیادوں پر ہونا چاہیے تاکہ آنے والی حکومتیں اسے ختم نہ کر سکیں اور علماء کو مستقل معاشی تحفظ حاصل ہو۔
اسی طرح ضرورت اس امر کی بھی ہے کہ وفاقی حکومت بھی اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کرے اور اس سہولت کو پورے ملک میں نافذ کیا جائے۔ خصوصاً وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سرکاری مساجد میں خطیب اور قاری حضرات کے گریڈ پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد کی سرکاری مساجد میں ایک حافظ قرآن قاری کا گریڈ اس وقت گریڈ 11 ہے جو کہ ایک عام کلرک کے برابر ہے۔ جبکہ ایک خطیب یا مفتی بھی بامشکل اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے قریب ہوتا ہے وہ 16 یا 17 گریڈ تک پہنچ پاتا ہے۔ یہ صورتحال اس طبقے کے ساتھ واضح ناانصافی کے مترادف ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ سرکاری مساجد میں خطیب کا گریڈ کم از کم گریڈ 17 سے شروع کیا جائے جبکہ قاری حضرات کے لیے گریڈ 16 مقرر کیا جائے۔ اس طرح نہ صرف ان کی معاشی حالت بہتر ہو گی بلکہ نوجوان نسل میں دینی تعلیم اور حفظ قرآن کی طرف رجحان بھی بڑھے گا۔ہمارے معاشرے کے اس مقام پر فائز دین اور اسلام کی خدمت کرنے والے علمائے کرام کی خدمت حکومت اور معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی مساجد کے امام، خطیب اور مؤذن کا خیال رکھیں اور ان کی عزت و تکریم کے ساتھ ساتھ ان کی معاشی مدد بھی کریں۔ کیونکہ یہی وہ لوگ ہیں جو ہمارے بچوں کی دینی تربیت کرتے ہیں اور ہمیں دین کی صحیح رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں ایثار، قربانی اور دوسروں کی مدد کا درس دیتا ہے۔ اس مقدس مہینے میں اگر ہم واقعی دین کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں دین کے خادموں کی قدر کرنی ہوگی۔اگر حکومت اور معاشرہ مل کر اس طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں تو نہ صرف علماء کی زندگی میں آسانی آئے گی بلکہ پورے معاشرے کی دینی اور اخلاقی بنیادیں بھی مضبوط ہوں گی۔

یہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم دین کے حقیقی خادموں کو وہ مقام اور سہولیات فراہم کریں جن کے وہ حق دار ہیں۔ کیونکہ جو معاشرہ اپنے روحانی رہنماؤں کی قدر کرتا ہے، وہی معاشرہ حقیقی معنوں میں ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن ہوتا ہے۔

 مصنف قومی اسمبلی میں  اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیا ہیں

You Might Also Like

معرکہ حق: پاکستان کے عروج کے پیچھے ایک جادوئی محرک

ایک اور بھارتی ڈرامہ: مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں آزاد کشمیر کے لیے 24 نشستیں "مختص”

فوجی وردی میں ملبوس فیلڈ مارشل کا تہران آمد پر گرمجوشی سے استقبال

نوبل پرائز ـ اعتراف یا خوشامد؟ فیلڈ مارشل کی تکریم میں حدِ فاصل کا تعین

شہباز۔منیر: انسانیت کو بچانے والے ہیرو

TAGGED: چوہدری محمد مشتاق بوکڑہ, رمضان المبارک اور دین کے حقیقی خادم — حکومتی اور سماجی توجہ کے منتظر۔
News Desk مارچ 5, 2026 مارچ 5, 2026
Share This Article
Facebook Twitter Email Print
Previous Article اقوام متحدہ کی رپورٹ اور پاک فوج کا آپریشن غضب للحق
Next Article کیا ایران پر حملے کا اصل مقصد اسرائیلی اثرورسوخ پاکستانی سرحدوں تک پہنچانا ہے؟
Leave a comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

- اشتہارات-
Ad imageAd image

!ہمیں فالو کریں

ہمیں سوشل میڈیا پر تلاش کریں۔
Facebook Like
Twitter Follow
Youtube Subscribe
Telegram Follow
- اشتہارات-
Ad imageAd image

Recent Posts

  • پاکستانی محقق صحت کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچانے کا خواہاں
  • معرکہ حق: پاکستان کے عروج کے پیچھے ایک جادوئی محرک
  • ایک اور بھارتی ڈرامہ: مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں آزاد کشمیر کے لیے 24 نشستیں "مختص”
  • پاک -چین کہانیاں| چین میں کاروبار کا گھر جیسا احساس:پاکستانی تاجر آر سی ای پی ایکسپو میں مواقع تلاش کر رہے ہیں
  • پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے عالمی سطح پر اہم سنگِ میل عبور کر لیا

Recent Comments

دکھانے کے لئے کوئی تبصرہ نہیں۔
about us

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔

ہمیں سوشل میڈیا پر تلاش کریں
© Daily IMROZE. Media Hut Design Company. All Rights Reserved.
ہمارے ساتھ شامل ہوں!

ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں اور کبھی بھی تازہ ترین خبروں، پوڈکاسٹس وغیرہ سے محروم نہ ہوں۔

صفر سپیم، کسی بھی وقت ان سبسکرائب کریں۔
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?