اسلام آباد : پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی جس میں اولمپین اصلاح الدین صدیقی اور اولمپین حسن سردار شامل ہیں ان کی سفارش پر ابوبکر محمود کو پاکستان قومی ہاکی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے بین الاقوامی سطح کے ممتاز کھلاڑی ابوبکر جنہوں نے مسلسل شاندار قیادت لگن اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے آنے والے بین الاقوامی مقابلوں میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے وہ عماد شکیل بٹ کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالیں گے جنہوں نے گزشتہ 14 برسوں تک پاکستان ہاکی کی بہترین خدمات انجام دیں پی ایچ ایف نے عماد شکیل بٹ کی قومی ٹیم کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہا ہے وہ بطور سینئر کھلاڑی ٹیم کا حصہ رہیں گے پی ایچ ایف نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ابو بکر کی قیادت میں سینئر کھلاڑیوں کے تجربے اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی بدولت ٹیم ایک متحد اور مضبوط انداز میں آگے بڑھے گی فیڈریشن نے ابو بکر کے لیے نئی ذمہ داریوں پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ قومی ٹیم سخت محنت نظم و ضبط اور اتحاد کے ذریعے آنے والے مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی



