باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Daily IMrozeDaily IMrozeDaily IMroze
Notification Show More
Aa
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • بزنس
  • کالم و اداریہ
  • پی ڈی ایف PDF
  • رابطہ
Reading: پاکستان نے جنوبی کوریا کو 3-1 سے شکست دے کر ہاکی سیریز کا فاتحانہ آغاز کر دیا سفیان خان کے دو، کپتان محمود ابوبکر کا ایک گول، گرین شرٹس نے کھیل پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا
Share
Daily IMrozeDaily IMroze
Aa
Search
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • بزنس
  • کالم و اداریہ
  • پی ڈی ایف PDF
  • رابطہ
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Daily IMroze > Blog > کھیل > پاکستان نے جنوبی کوریا کو 3-1 سے شکست دے کر ہاکی سیریز کا فاتحانہ آغاز کر دیا سفیان خان کے دو، کپتان محمود ابوبکر کا ایک گول، گرین شرٹس نے کھیل پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا
کھیل

پاکستان نے جنوبی کوریا کو 3-1 سے شکست دے کر ہاکی سیریز کا فاتحانہ آغاز کر دیا سفیان خان کے دو، کپتان محمود ابوبکر کا ایک گول، گرین شرٹس نے کھیل پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا

News Desk
Last updated: 2026/07/30 at 7:25 شام
News Desk 1 ہفتہ ago
Share
SHARE

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان میں تقریباً دو دہائیوں بعد بین الاقوامی ہاکی کی بحالی کا آغاز شاندار انداز میں ہوا، جہاں نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے گئے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 3-1 سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی قومی ٹیم نے میچ کے آغاز سے اختتام تک کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور منظم حملوں عمدہ پاسنگ اور جارحانہ حکمت عملی کے ذریعے کورین ٹیم کو مسلسل دباؤ میں رکھا پاکستان نے زیادہ تر وقت گیند اپنے کنٹرول میں رکھی جس کے باعث جنوبی کوریا اپنی نصف پچ تک محدود رہا اور اوپن پلے میں خاطر خواہ مواقع پیدا نہ کر سکا پہلا کوارٹر بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم دوسرے کوارٹر میں پاکستان نے اپنی برتری قائم کرلی محمد سفیان خان نے 21ویں منٹ میں پینلٹی کارنر پر شاندار گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی کوریا کے جی ہن یانگ نے 29ویں منٹ میں پینلٹی کارنر پر گول کر کے مقابلہ برابر کیا تاہم ہاف ٹائم سے قبل 30ویں منٹ میں قومی ٹیم کے کپتان محمود ابوبکر نے خوبصورت فیلڈ گول اسکور کر کے پاکستان کو دوبارہ سبقت دلا دی تیسرے کوارٹر کے 38ویں منٹ میں محمد سفیان خان نے ایک اور پینلٹی کارنر کو کامیابی سے گول میں تبدیل کرتے ہوئے اپنا دوسرا اور پاکستان کا تیسرا گول اسکور کیا جو میچ کا فیصلہ کن گول ثابت ہوا پاکستان نے اپنے تین گولوں میں ایک فیلڈ گول اور دو پینلٹی کارنرز پر کامیابی حاصل کی جبکہ جنوبی کوریا کا واحد گول بھی پینلٹی کارنر پر آیا آخری کوارٹر میں پاکستانی دفاع نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کورین حملہ آوروں کو کوئی واضح موقع فراہم نہیں کیا اور 3-1 کی یادگار فتح اپنے نام کر لی میچ کے مہمانِ خصوصی وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی تھے جبکہ پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر پارک کی جون بھی اس موقع پر موجود تھے اس میچ کی ایک اہم خصوصیت یہ بھی رہی کہ پاکستان میں ہونے والے اس بین الاقوامی مقابلے کی تفصیلات پہلی مرتبہ ایف آئی ایچ کے ٹورنامنٹ مینجمنٹ سسٹم (TMS) پر شائع کی گئیں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ یکم اگست تیسرا 4 اگست جبکہ چوتھا اور آخری میچ 7 اگست 2026 کو نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا تمام میچز شام 5:15 بجے شروع ہوں گے اور پی ٹی وی اسپورٹس پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے پاکستان کی اس شاندار فتح کو شائقینِ ہاکی اور کھیلوں کے حلقوں نے قومی ہاکی کے احیا اور بین الاقوامی ہاکی کی پاکستان میں کامیاب واپسی کے لیے ایک نہایت حوصلہ افزا اور خوش آئند آغاز قرار دیا

You Might Also Like

پاکستان کا جنوبی کوریا کے خلاف آخری ٹیسٹ انڈر 21 ٹیم کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ

ایشین گیمز ہاکی، پاکستان کے پول اور شیڈول کا اعلان پاکستان پول بی میں چین ملائیشیاعمان تھائی لینڈ ازبکستان سے مقابلہ کرے گا

کامن ویلتھ گیمز ارشد ندیم ٹائٹل کا دفاع نہ کر سکے میڈل کی دوڑ سے باہر

جنوبی کوریا کے خلاف دوسرا ہاکی ٹیسٹ میچ ,پاکستان جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پر امید..

پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم کی شاندار فتح، عمان کی سینئر ٹیم کو 2-0 سے شکست

News Desk جولائی 30, 2026 جولائی 30, 2026
Share This Article
Facebook Twitter Email Print
Previous Article روزنامہ امروز اسلام آباد مورخہ 30 جولائی 2026
Next Article روزنامہ امروز اسلام آباد مورخہ 31 جولائی 2026
Leave a comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

- اشتہارات-
Ad imageAd image

!ہمیں فالو کریں

ہمیں سوشل میڈیا پر تلاش کریں۔
Facebook Like
Twitter Follow
Youtube Subscribe
Telegram Follow
- اشتہارات-
Ad imageAd image

Recent Posts

  • روزنامہ امروزاسلام آباد مورخہ 8 اگست 2026
  • پاکستان کا جنوبی کوریا کے خلاف آخری ٹیسٹ انڈر 21 ٹیم کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ
  • روزنامہ امروزاسلام آباد مورخہ 7 اگست 2026
  • ایشین گیمز ہاکی، پاکستان کے پول اور شیڈول کا اعلان پاکستان پول بی میں چین ملائیشیاعمان تھائی لینڈ ازبکستان سے مقابلہ کرے گا
  • روزنامہ امروزاسلام آباد مورخہ 6 اگست 2026

Recent Comments

دکھانے کے لئے کوئی تبصرہ نہیں۔
about us

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔

ہمیں سوشل میڈیا پر تلاش کریں
© Daily IMROZE. Media Hut Design Company. All Rights Reserved.
ہمارے ساتھ شامل ہوں!

ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں اور کبھی بھی تازہ ترین خبروں، پوڈکاسٹس وغیرہ سے محروم نہ ہوں۔

صفر سپیم، کسی بھی وقت ان سبسکرائب کریں۔
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?