باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Daily IMrozeDaily IMrozeDaily IMroze
Notification Show More
Aa
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • بزنس
  • کالم و اداریہ
  • پی ڈی ایف PDF
  • رابطہ
Reading: قونصل جنرل کا پاکستانی سرمایہ کاروں کو مشترکہ سرمایہ کاری بڑھانے کا پیغام سعودی عرب میں پاکستانی سرمایہ کاروں کے اتحاد تعاون اور اقتصادی روابط مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار
Share
Daily IMrozeDaily IMroze
Aa
Search
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • بزنس
  • کالم و اداریہ
  • پی ڈی ایف PDF
  • رابطہ
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Daily IMroze > Blog > انٹر نیشنل > قونصل جنرل کا پاکستانی سرمایہ کاروں کو مشترکہ سرمایہ کاری بڑھانے کا پیغام سعودی عرب میں پاکستانی سرمایہ کاروں کے اتحاد تعاون اور اقتصادی روابط مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار
انٹر نیشنل

قونصل جنرل کا پاکستانی سرمایہ کاروں کو مشترکہ سرمایہ کاری بڑھانے کا پیغام سعودی عرب میں پاکستانی سرمایہ کاروں کے اتحاد تعاون اور اقتصادی روابط مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

News Desk
Last updated: 2026/07/24 at 4:12 شام
News Desk 2 ہفتے ago
Share
SHARE

جدہ(محمد اکرم اسد) قونصل جنرل پاکستان سید مصطفی ربانی نے پاکستانی سرمایہ کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے مربوط اور موثر سرمایہ کاری کی حکمت عملی پر عمل کریں، اس عزم کے ساتھ کہ قونصل خانہ ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا اور اس کے دروازے رہنمائی کے لیے ہر وقت کھلے رہیں گے۔ سید مصطفی ربانی جدہ میں پاکستان انویسٹرز کی اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قونصل جنرل سید مصطفی ربانی نےمزید کہا کہ سعودی عرب پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے ایک محفوظ اور مستحکم مارکیٹ فراہم کرتا ہے جہاں تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے مربوط نظام موجود ہے اور متعلقہ ادارے فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے چوہدری شفقت محمود کو پاکستان انویسٹرز فورم سعودی عرب کا چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شفقت محمود نے بتایا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سرمایہ کاروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے پاکستان انویسٹر فورم جدہ، پاکستان انوسٹرز فورم دمام ، پاکستان انوسٹرز فورم ریاض اور پاکستان ایکزیکٹیو فورم کے متفق فیصلے سے مجھے فورم کا چیئرمین سعودی عرب مقرر کیاگیاہے چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ دوسری جانب پاکستان انوسٹرز فورم جدہ اور پاکستان ایکزیگٹیو فورم کے درمیان اک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں جس کا مقصد سرمایہ کاروں کے درمیان رابطوں کو فروغ دینا اور مشترکہ مواقع پیدا کرنا ہے چوہدری شفقت محمود کے مطابق فورمز کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں کئی اہم کاروباری معاہدے طے پا چکے ہیں۔ سفیر پاکستان محترم احمد فاروق ہمیں بینک گارنٹی کے حوالے سے بھی خوشخبری سنائی ہے جو مشترکہ جدوجہد میں غیر معمولی تقویت کا باعث ہے، انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں پی آئی ایف کے ایک وفد نے سوڈان کا دورہ بھی کیا جہاں معدنیات توانائی زراعت انفرااسٹرکچر اور صنعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر اعلیٰ حکام سے تبادلہ خیال کیا گیا انہوں نے خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ساتھ ہونے والے آن لائن اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں موجود پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے زراعت سیاحت معدنیات اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں جن سے فائدہ اٹھا کر دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے اس سے قبل سیکریٹری جنرل عبدالخالق لک نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل پر زور دیا اور کہا کہ تعلیم صحت رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک مضبوط کمیونٹی مثبت کردار اور اجتماعی ذمہ داریوں کے احساس سے تشکیل پاتی ہے انہوں نے سعودی عرب میں پاکستانی سرمایہ کاری ہنرمندی افرادی قوت کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے مواقع بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان روشن اقتصادی مستقبل کی امید ظاہر کی تقریب سے منیر احمد شاد چیئرمین پاکستان ایگزیکٹو فورم نے کہا کہ ہم سب نے جن امور پر متفقہ فیصلے کئے ہیں وہ سعودی عرب میں پہلی بار ہوا ہے ہمیں مستقبل میں خیر وبرکت کی توقع ہے تاکہ ملک کی معیشت کے فروغ میں ہمارا حصہ بھی شامل ہو سکے غلام صفدر صدر پی آئی ایف ریاض نے کہا کہ ہم نے جو ایم او یو سائن کیا اور چوہدری شفقت کو چیئرمین مقرر کیاہے یہ مستقبل میں اتحاد و یکجہتی کی مثال بھی اور ضمانت بھی ہےاس موقع پر سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین ڈپٹی قونصل جنرل سعدیہ وقار النساء ہیڈ آف چانسلری غلام حسین ٹریڈ ڈیولپمنٹ قونصلر سعدیہ خان مسعود احمد پوری قاری محمد آصف زریاب محمود اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی جبکہ چوہدری ظہیر نے نظامت کے فرائض انجام دئے آخر میں قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی اور لذت کام دہن کا انتظام کیاگیا

You Might Also Like

ولی عہد محمد بن سلمان اور ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ مشرق وسطیٰ صورتحال زیر بحث رہی محمد بن سلمان اور ڈونلڈ ٹرمپ کا رابطہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ مسائل کا حل اولین ترجیح ہے کاشف پنسوتہ جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح قرار

ریاض ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن اسلام آباد اور لاہور کی پروازوں کی بکنگ شروع 14 اگست سے اسلام آباد اور 18 اگست سے لاہور کیلئے براہِ راست پروازیں جدید بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر استعمال ہوں گے

جدہ قونصل خانے میں فرینہ ارشد نئی ڈپٹی قونصل جنرل مقرر سعدیہ وقار النساء کی تعیناتی مکمل پاکستان واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت 

ایران امریکا کشیدگی عالمی منڈی میں تیل مہنگا خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ سپلائی خدشات کے باعث عالمی منڈی میں تشویش

News Desk جولائی 24, 2026 جولائی 24, 2026
Share This Article
Facebook Twitter Email Print
Previous Article کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: پاکستان ازبکستان اور بنگلہ دیش کی شاندار فتوحات پاکستان نے نیپال کو 3-0 سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی، ازبکستان اور بنگلہ دیش بھی کامیاب
Next Article جدہ قونصل خانے میں فرینہ ارشد نئی ڈپٹی قونصل جنرل مقرر سعدیہ وقار النساء کی تعیناتی مکمل پاکستان واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت 
Leave a comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

- اشتہارات-
Ad imageAd image

!ہمیں فالو کریں

ہمیں سوشل میڈیا پر تلاش کریں۔
Facebook Like
Twitter Follow
Youtube Subscribe
Telegram Follow
- اشتہارات-
Ad imageAd image

Recent Posts

  • روزنامہ امروزاسلام آباد مورخہ 8 اگست 2026
  • پاکستان کا جنوبی کوریا کے خلاف آخری ٹیسٹ انڈر 21 ٹیم کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ
  • روزنامہ امروزاسلام آباد مورخہ 7 اگست 2026
  • ایشین گیمز ہاکی، پاکستان کے پول اور شیڈول کا اعلان پاکستان پول بی میں چین ملائیشیاعمان تھائی لینڈ ازبکستان سے مقابلہ کرے گا
  • روزنامہ امروزاسلام آباد مورخہ 6 اگست 2026

Recent Comments

دکھانے کے لئے کوئی تبصرہ نہیں۔
about us

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔

ہمیں سوشل میڈیا پر تلاش کریں
© Daily IMROZE. Media Hut Design Company. All Rights Reserved.
ہمارے ساتھ شامل ہوں!

ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں اور کبھی بھی تازہ ترین خبروں، پوڈکاسٹس وغیرہ سے محروم نہ ہوں۔

صفر سپیم، کسی بھی وقت ان سبسکرائب کریں۔
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?