آسلام آباد:امروز رپورٹ)ماریا زاخارووا: ہمیں اسلامی امارتِ افغانستان اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مابین مسلح تصادم میں غیر معمولی اور تیز رفتار شدت پر تشویش ہے۔ ان جھڑپوں میں باقاعدہ فوجی یونٹس، جنگی طیارے اور بھاری ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں دونوں جانب جانی نقصان اور زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ متاثرین میں شہری بھی شامل ہیں۔
ہم اپنے دوست ممالک افغانستان اور پاکستان سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ خطرناک محاذ آرائی اور کشیدگی میں مزید اضافے سے گریز کریں اور اپنے اختلافات کو سیاسی و سفارتی ذرائع کے ذریعے حل کرنے کے لیے مذاکراتی عمل کی جانب واپس آئیں۔



