باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Daily IMrozeDaily IMrozeDaily IMroze
Notification Show More
Aa
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • بزنس
  • کالم و اداریہ
  • پی ڈی ایف PDF
  • رابطہ
Reading: الیکشن مینجمنٹ سسٹم بھی آر ٹی ایس کی طرح غیرمؤثر
Share
Daily IMrozeDaily IMroze
Aa
Search
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • بزنس
  • کالم و اداریہ
  • پی ڈی ایف PDF
  • رابطہ
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Daily IMroze > Blog > صفحہ اوّل > الیکشن مینجمنٹ سسٹم بھی آر ٹی ایس کی طرح غیرمؤثر
صفحہ اوّل

الیکشن مینجمنٹ سسٹم بھی آر ٹی ایس کی طرح غیرمؤثر

News Desk
Last updated: 2024/02/09 at 9:22 صبح
News Desk 1 سال ago
Share
SHARE

پی پی اے

لاہور: : الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) بھی 2018 کے آر ٹی ایس کی طرح غیرمؤثر ہو چکا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دعویٰ تھا کہ انٹرنیٹ پر انحصار کئے بغیر نتائج کا بروقت اعلان یقینی بنایا جائے گا لیکن گزشتہ روز انٹرنیٹ کی بندش کے سبب خاص طور پر پریزائیڈنگ افسران کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب پریزائیڈنگ افسران مقامی طور پر تیار کردہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے اپنے متعلقہ سٹیشنز کے حتمی نتائج کی ترسیل سے قاصر نظر آئے، نتیجتاً رات گئے تک الیکشن کمیشن کی جانب سے صرف چند ہی نتائج کا اعلان کیا جا سکا۔

شام تک الیکشن کمیشن اپنے اس دعوے سے کسی حد تک پیچھے ہٹ چکا تھا جب الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسران اب اپنے پولنگ سٹیشنز کے نتائج بذات خود دینے کیلئے اپنے متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر جائیں گے جہاں’انٹرنیٹ سروس بحال ہونے کے بعد‘ نتائج سسٹم کے ذریعے منتقل کئے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن میں قائم میڈیا سیل میں غیر ملکی اور مقامی جرنلسٹس کی بڑی تعداد موجود رہی، جو انتخابی نتائج کے منتظر رہے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا، سیکرٹری اور تمام اراکین الیکشن کمیشن بھی اپنے دفاتر میں موجود تھے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی جانب سے پریس کانفرنس کئے جانے کی توقع تھی لیکن اس کے برعکس خصوصی سیکرٹری ظفر اقبال نے گزشتہ رات 3 بجے کے قریب پی ٹی وی پر خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے پہلے سرکاری نتائج کا اعلان کیا، انہوں نے انتخابی نتائج میں تاخیر کیلئے موبائل سروس اور انٹرنیٹ کی معطلی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا تھا کہ ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے کسی بھی انتخابی نتیجے کی ان کی طرف سے تصدیق نہیں کی گئی۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوشن) ہارون خان شنواری نے دعویٰ کیا کہ الیکشن کمیشن انتخابی نتائج کے بروقت اعلان کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، دور دراز علاقوں سے آنے والے نتائج میں مزید وقت لگ سکتا ہے لیکن شہروں سے آنے والے نتائج (8 فروری) کی رات تک فائنل کر لئے جائیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انٹرنیٹ کی بندش انتخابی نتائج کے عمل کو متاثر نہیں کرے گی کیونکہ انتخابی نتائج کیلئے تیار کیا گیا الیکشن مینجمنٹ سسٹم انٹرنیٹ پر انحصار نہیں کرتا، رزلٹ جمع کرانے کے عمل، ڈیٹا انٹری اور ووٹوں کی گنتی کی اس طرح ترتیب کی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آئے گی، ریٹرننگ افسران ’ای ایم ایس‘ کے ذریعے آف لائن بھی انتخابی نتیجے جمع کروا سکیں گے۔

لیکن 8 فروری 2024 کی صبح جیسے ہی پولنگ شروع ہوئی موبائل سروس معطل ہوگئی اورشہری پولنگ سٹیشنز کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے 8300 ایس ایم ایس سروس استعمال نہ کرسکے۔

You Might Also Like

قدیم شاہراہ ِریشم کے ساتھ ساتھ، شی جن پھنگ وسطی ایشیا کے ساتھ نئے تعلقات استوار کر رہے ہیں

بکھرتی ریت میں طاقت کے کھیل: بعد از اسد مشرقِ وسطیٰ میں جغرافیائی سیاست کی نئی ترتیب

پاکستان ، ترکیہ اور آذر بائیجان کے مابین سہ فریقی بات چیت کا دور، وزیر اعظم کی شرکت

ایڈمرل نوید اشرف کا چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

بچوں کو آنکھوں کے کینسر سے بچانے کے لئے جنیٹک ٹیسٹنگ کا فیصلہ

TAGGED: الیکشن مینجمنٹ سسٹم بھی آر ٹی ایس کی طرح غیرمؤثر
News Desk فروری 9, 2024 فروری 9, 2024
Share This Article
Facebook Twitter Email Print
Previous Article روزنامہ امروز اسلام آباد مورخہ 09 فروری 2024
Next Article روزنامہ امروز اسلام آباد مورخہ 23 فروری 2024
Leave a comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

- اشتہارات-
Ad imageAd image

!ہمیں فالو کریں

ہمیں سوشل میڈیا پر تلاش کریں۔
Facebook Like
Twitter Follow
Youtube Subscribe
Telegram Follow
- اشتہارات-
Ad imageAd image
about us

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔

ہمیں سوشل میڈیا پر تلاش کریں
© Daily IMROZE. Media Hut Design Company. All Rights Reserved.
ہمارے ساتھ شامل ہوں!

ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں اور کبھی بھی تازہ ترین خبروں، پوڈکاسٹس وغیرہ سے محروم نہ ہوں۔

صفر سپیم، کسی بھی وقت ان سبسکرائب کریں۔
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?